aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bachii"
جگہ بچی ہی نہیں دل پہ چوٹ کھانے کیاٹھا لو کاش یہ عادت جو آزمانے کی
بس ایک جان بچی تھی چھڑک دی راہوں پردل غریب نے اک اہتمام سادہ کیا
اسی کے نور سے یہ روشنی بچی ہوئی تھیمرے نصیب میں جو تیرگی بچی ہوئی تھی
تم سے بچھڑ کے پھر کوئی حسرت نہیں بچیپھر تیرے جیسے شخص سے ملنا نہیں ہوا
کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئی
لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیںمیں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
آپ کی کون سی بڑھی عزتمیں اگر بزم میں ذلیل ہوا
سوچتا ہوں کہ اس سے بچ نکلوںبچ نکلنے کے بعد کیا ہوگا
بچ جائے جوانی میں جو دنیا کی ہوا سےہوتا ہے فرشتہ کوئی انساں نہیں ہوتا
تمہیں تو ہو جسے کہتی ہے ناخدا دنیابچا سکو تو بچا لو کہ ڈوبتا ہوں میں
لمحے اداس اداس فضائیں گھٹی گھٹیدنیا اگر یہی ہے تو دنیا سے بچ کے چل
جوانی کو بچا سکتے تو ہیں ہر داغ سے واعظمگر ایسی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
شکریہ تیرا ترے آنے سے رونق تو بڑھیورنہ یہ محفل جذبات ادھوری رہتی
ہم نے تو بازار میں دنیا بیچی اور خریدی ہےہم کو کیا معلوم کسی کو کیسے چاہا جاتا ہے
دریا کے تلاطم سے تو بچ سکتی ہے کشتیکشتی میں تلاطم ہو تو ساحل نہ ملے گا
مجھ سے بچ بچ کے چلی ہے دنیامیرے نزدیک خدا ہو جیسے
اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میںمیرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلافوہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books