aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bad-amnii"
لڑکیاں ہیں بس اتنی ہی آزادمچھلیاں جتنی مرتبانوں میں
بات اپنی انا کی ہے ورنہیوں تو دو ہاتھ پر کنارا ہے
جبیں کو چوم کے بس اتنی روشنی رکھ دےہوا چراغ بجھائے تو مجھ کو ڈر نہ لگے
اپنی تو داستاں ہے بس اتنیغم اٹھائے ہیں شاعری کی ہے
بس اتنی سی بات تھی اس کی زلف ذرا لہرائی تھیخوف زدہ ہر شام کا منظر سہمی سی ہر رات ملی
ہم جیسوں کو بس اتنی اجازت ہے مرے دوستہم دیکھ ہی سکتے ہیں پسند آیا ہوا شخص
بلندی کے لیے بس اپنی ہی نظروں سے گرنا تھاہماری کم نصیبی ہم میں کچھ غیرت زیادہ تھی
مغفرت کی نظر آتی ہے بس اتنی صورتہم گناہوں سے پشیمان رہا کرتے ہیں
مجھے بس اتنی شکایت ہے مرنے والوں سےوہ بے نیاز ہیں کیوں یاد کرنے والوں سے
میری اللہ سے بس اتنی دعا ہے راشدؔمیں جو اردو میں وصیت لکھوں بیٹا پڑھ لے
بن گئے انسان اپنی ذات میں جنگل منیرؔبستیوں سے اڑ گئی ہے بوئے آدم زاد تک
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نےبس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
پہچان اپنی ہم نے مٹائی ہے اس طرحبچوں میں کوئی بات ہماری نہ آئے گی
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھیوہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
جب بھی چاہوں تیرا چہرا سوچ سکوںبس اتنی سی بات مرے امکان میں رکھ
ہم برے حالوں ہیں تو کیا آپ کوآپ بس اپنی سجاوٹ دیکھیے
وہ کانٹا ہے جو چبھ کر ٹوٹ جائےمحبت کی بس اتنی داستاں ہے
دیکھتا روز ہے وہ مجھ کو مگر جانے کیوںچاند سے اپنی کوئی بات نہیں ہوتی ہے
مایوس نہ ہوں عاشق مل جائے گی معشوقہبس اتنی سی زحمت ہے موبائل اٹھانا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books