aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "badar-e-muniir"
مجھ سے بہت قریب ہے تو پھر بھی اے منیرؔپردہ سا کوئی میرے ترے درمیاں تو ہے
یہ سفر معلوم کا معلوم تک ہے اے منیرؔمیں کہاں تک ان حدوں کے قید خانوں میں رہوں
بے علم شاعروں کا گلہ کیا ہے اے منیرؔہے اہل علم کو ترا طرز بیاں پسند
لیے پھرا جو مجھے در بہ در زمانے میںخیال تجھ کو دل بے قرار کس کا تھا
صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیرؔریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا
طے ہو چکی ہے اس سے جدائی مگر منیرؔتو اس کے ساتھ لمحۂ انکار تک تو چل
بن گئے انسان اپنی ذات میں جنگل منیرؔبستیوں سے اڑ گئی ہے بوئے آدم زاد تک
ہم بھی منیرؔ اب دنیا داری کر کے وقت گزاریں گےہوتے ہوتے جینے کے بھی لاکھ بہانے آ جاتے ہیں
ہے منیرؔ حیرت مستقلمیں کھڑا ہوں ایسے مقام پر
کھڑا ہوں زیر فلک گنبد صدا میں منیرؔکہ جیسے ہاتھ اٹھا ہو کوئی دعا کے لیے
استاد کے احسان کا کر شکر منیرؔ آجکی اہل سخن نے تری تعریف بڑی بات
محروم ہوں میں خدمت استاد سے منیرؔکلکتہ مجھ کو گور سے بھی تنگ ہو گیا
اب کے بہار حسن بتاں ہے کمال پرناقوس ہو نہ جائے کف برہمن میں پھول
جوبن پر ان دنوں ہے بہار نشاط باغلیتا ہے پھول بھر کے یہاں جھولیاں بسنت
مدت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔاک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
شہر کی گلیوں میں گہری تیرگی گریاں رہیرات بادل اس طرح آئے کہ میں تو ڈر گیا
تو بھی جیسے بدل سا جاتا ہےعکس دیوار کے بدلتے ہی
گلی کے باہر تمام منظر بدل گئے تھےجو سایۂ کوئے یار اترا تو میں نے دیکھا
یاد اس بت کی نمازوں میں جو آئی مجھ کوتپش شوق سے ہر بار میں بیٹھا اٹھا
وحشت میں بسر ہوتے ہیں ایام شباب آہیہ شام جوانی ہے کہ سایہ ہے ہرن کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books