aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "badii"
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہےمری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نےبس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہےمگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایککچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
محبت میں بچھڑنے کا ہنر سب کو نہیں آتاکسی کو چھوڑنا ہو تو ملاقاتیں بڑی کرنا
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
دوستی عام ہے لیکن اے دوستدوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
بھول شاید بہت بڑی کر لیدل نے دنیا سے دوستی کر لی
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہم دموصال یار فقط آرزو کی بات نہیں
دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتی
اب تو اس کے بارے میں تم جو چاہو وہ کہہ ڈالووہ انگڑائی میرے کمرے تک تو بڑی روحانی تھی
میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کامیں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے
آدھی سے زیادہ شب غم کاٹ چکا ہوںاب بھی اگر آ جاؤ تو یہ رات بڑی ہے
بڑی حسرت سے انساں بچپنے کو یاد کرتا ہےیہ پھل پک کر دوبارہ چاہتا ہے خام ہو جائے
دن گزارا تھا بڑی مشکل سےپھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books