aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahil"
یہی ہے زندگی کچھ خواب چند امیدیںانہیں کھلونوں سے تم بھی بہل سکو تو چلو
باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئیدل تھا کہ پھر بہل گیا جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
جدا ہوئے تو جدائی میں یہ کمال بھی تھاکہ اس سے رابطہ ٹوٹا بھی تھا بحال بھی تھا
یوں جی بہل گیا ہے تری یاد سے مگرتیرا خیال تیرے برابر نہ ہو سکا
وہ مہربان نہیں ہے تو پھر خفا ہوگاکوئی تو رابطہ اس کو بحال رکھنا ہے
کوئی دل کش نظارہ ہو کوئی دلچسپ منظر ہوطبیعت خود بہل جاتی ہے بہلائی نہیں جاتی
بدن کا ذکر باطل ہے تو آؤبنا سر پیر کی باتیں کریں گے
وہ کیا خوشی تھی جو دل میں بحال رہتی تھیمگر وجہ نہیں بنتی تھی مسکرانے کی
اپنے چہرے کو بدلنا تو بہت مشکل ہےدل بہل جائے گا آئینہ بدل کر دیکھو
وہ جس نے مجھ کو ترے ہجر میں بحال رکھاتو آ گیا ہے تو کیا اس سے بے وفا ہو جاؤں
دل ٹھکانے ہو تو سب کچھ ہے عزیزجی بہل جاتا ہے صحرا کیوں نہ ہو
مجھ کو لے ڈوبا ترا شہر میں یکتا ہونادل بہل جاتا اگر کوئی بھی تجھ سا ہوتا
جو عشق چاہتا ہے وہ ہونا نہیں ہے آجخود کو بحال کرنا ہے کھونا نہیں ہے آج
رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہوجی چاہتا ہے عشق دوبارہ اسی سے ہو
کس لیے کیجے کسی گم گشتہ جنت کی تلاشجب کہ مٹی کے کھلونوں سے بہل جاتے ہیں لوگ
خواب تعبیر کر کے دیکھ سکیںرابطہ اس قدر بحال نہ تھا
یار آج میں نے بھی اک کمال کرنا ہےجسم سے نکلنا ہے جی بحال کرنا ہے
لگتا نہیں کہ اس سے مراسم بحال ہوںمیں کیا کروں کہ تھوڑا سا پاگل تو میں بھی ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books