aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahisht e"
آج تو ایسے بجلی چمکی بارش آئی کھڑکی بھیگیجیسے بادل کھینچ رہا ہو میرے اشکوں کی تصویریں
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
مرے خدا نے کیا تھا مجھے اسیر بہشتمرے گنہ نے رہائی مجھے دلائی ہے
نصیب اس کے شراب بہشت ہووے مدامہوا ہے جو کوئی موجد شراب خانے کا
اسے بہشت کے زنداں میں بھیج دینا تمگناہ گار محبت کو یہ سزا دینا
وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیزسوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے
گر حسن گندمی ترا ان کو نہ تھا پسندآدم نے چھوڑا کس لئے باغ بہشت کو
بہشت کیا ہے کسی کے لئے نہیں معلوممرے لئے تری آغوش ہی ہے خلد بریں
طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگدوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو
ترے کوچے سے جدا روتے ہیں شب کو عاشقآج کل بارش شبنم ہے چمن سے باہر
چاند نکلا ہے بہ انداز دگر آج کی شامبارش نور ہے تا حد نظر آج کی شام
رہتی ہے شب و روز میں بارش سی تری یادخوابوں میں اتر جاتی ہیں گھنگھور سی آنکھیں
سپرد آب یوں ہی تو نہیں کرتا ہوں خاک اپنیعجب مٹی کے گھلنے کا مزا بارش میں رہتا ہے
اب کے ہم نے بھی دیا ترک تعلق کا جوابہونٹ خاموش رہے آنکھ نے بارش نہیں کی
چھپ جائیں کہیں آ کہ بہت تیز ہے بارشیہ میرے ترے جسم تو مٹی کے بنے ہیں
نفس نفس پہ یہاں رحمتوں کی بارش ہےہے بد نصیب جسے زندگی نہ راس آئی
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
اب کے بارش میں تو یہ کار زیاں ہونا ہی تھااپنی کچی بستیوں کو بے نشاں ہونا ہی تھا
یہ کس کے لمس کی بارش میں رنگ رنگ ہوں میںیہ کون مجھ سے گزرتا ہے آب و تاب کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books