aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahut-so.n"
بھاگے تھے ہم بہت سو اسی کی سزا ہے یہہو کر اسیر دابتے ہیں راہزن کے پانو
سنا ہے کانوں کے کچے ہو تم بہت سو ہمتمہارے شہر میں سب سے بنا کے رکھتے ہیں
در و دیوار بھی گھر کے بہت مایوس تھے ہم سےسو ہم بھی رات اس جاگیر سے باہر نکل آئے
بہت ڈرتا تھا رونے سےسو بن کر متقی رویا
بہت ہی سوز بہت ہی گداز ہے اس میںتمہارا ہجر اذان بلال جیسا ہے
مجھے سونے کی قیمت مت بتاؤمیں مٹی ہوں مری عظمت بہت ہے
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
وہاں پہلے ہی آوازیں بہت تھیںسو میں نے چپ کرایا خامشی کو
بہت خواب غفلت میں دن چڑھ گیااٹھو سونے والو پھر آئے گی رات
مٹی کی فضیلت پہ بہت شعر کہے ہیںسونے سے لکھا جائے گا دیوان ہمارا
خبر سن کر مرے مرنے کی وہ بولے رقیبوں سےخدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
الگ بات ہے یہ کہ تم سن نہ پائےمگر ہم نے تم کو پکارا بہت ہے
آپ آئے ہیں سو اب گھر میں اجالا ہے بہتکہیے جلتی رہے یا شمع بجھا دی جائے
بہت حسیں رات ہے مگر تم تو سو رہے ہونکل کے کمرے سے اک نظر چاندنی تو دیکھو
رات کی رات بہت دیکھ لی دنیا تیریصبح ہونے کو ہے اب طرزؔ کو سو جانے دے
بہت غرور تھا سورج کو اپنی شدت پرسو ایک پل ہی سہی بادلوں سے ہار گیا
میری رسوائی کے اسباب ہیں میرے اندرآدمی ہوں سو بہت خواب ہیں میرے اندر
درد آسانی سے کب پہلو بدل کر نکلاآنکھ کا تنکا بہت آنکھ مسل کر نکلا
وہ مضطرب تھا بہت مجھ کو درمیاں کر کےسو پا لیا ہے اسے خود کو رائیگاں کر کے
سو بھی جا اے دل مجروح بہت رات گئیاب تو رہ رہ کے ستاروں کو بھی نیند آتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books