aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baiTh"
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
جفا کے ذکر پہ تم کیوں سنبھل کے بیٹھ گئےتمہاری بات نہیں بات ہے زمانے کی
پرانے یار بھی آپس میں اب نہیں ملتےنہ جانے کون کہاں دل لگا کے بیٹھ گیا
یہ اک شجر کہ جس پہ نہ کانٹا نہ پھول ہےسائے میں اس کے بیٹھ کے رونا فضول ہے
بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہےہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے
حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئےاور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے
لہو لہان نظاروں کا ذکر آیا توشریف لوگ اٹھے دور جا کے بیٹھ گئے
جانے کیسا رشتہ ہے رہ گزر کا قدموں سےتھک کے بیٹھ جاؤں تو راستہ بلاتا ہے
چلے چلیے کہ چلنا ہی دلیل کامرانی ہےجو تھک کر بیٹھ جاتے ہیں وہ منزل پا نہیں سکتے
مے کدہ ہے یہاں سکوں سے بیٹھکوئی آفت ادھر نہیں آتی
عصر کے وقت میرے پاس نہ بیٹھمجھ پہ اک سانولی کا سایہ ہے
اللہ رے بے خودی کہ ترے پاس بیٹھ کرتیرا ہی انتظار کیا ہے کبھی کبھی
ارمان وصل کا مری نظروں سے تاڑ کےپہلے ہی سے وہ بیٹھ گئے منہ بگاڑ کے
یہ سوچ کر کہ درختوں میں چھاؤں ہوتی ہےیہاں ببول کے سائے میں آ کے بیٹھ گئے
کبھی کبھی سفر زندگی سے روٹھ کے ہمترے خیال کے سائے میں بیٹھ جاتے ہیں
حسرت پہ اس مسافر بے کس کی روئیےجو تھک گیا ہو بیٹھ کے منزل کے سامنے
مت بیٹھ آشیاں میں پروں کو سمیٹ کرکر حوصلہ کشادہ فضا میں اڑان کا
تھک تھک کے تری راہ میں یوں بیٹھ گیا ہوںگویا کہ بس اب مجھ سے سفر ہو نہیں سکتا
اپنی سی خاک اڑا کے بیٹھ رہےاپنا سا قافلہ بناتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books