aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baithoge"
کسی پہ کرنا نہیں اعتبار میری طرحلٹا کے بیٹھوگے صبر و قرار میری طرح
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دوخوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
تم راہ میں چپ چاپ کھڑے ہو تو گئے ہوکس کس کو بتاؤگے کہ گھر کیوں نہیں جاتے
ایک دن بھیگے تھے برسات میں ہم تم دونوںاب جو برسات میں بھیگو گے تو یاد آؤں گا
عشق جیسے کہیں چھونے سے بھی لگ جاتا ہوکون بیٹھے گا بھلا آپ کے بیمار کے ساتھ
تم لگاتے چلو اشجار جدھر سے گزرواس کے سائے میں جو بیٹھے گا دعا ہی دے گا
بیٹھے گا تو رک جائے گی یہ گردش دوراںتو خوں کی طرح جسم میں پھرنے کی ادا سیکھ
اس موڑ پہ رشتہ ہے ہمارا کہ اگر ہمبیٹھیں گے کبھی ساتھ تو تنہائی بنے گی
معرکہ گرم تو ہو لینے دو خوں ریزی کاپہلے شمشیر کے نیچے ہمیں جا بیٹھیں گے
کب تک تو آسماں میں چھپ کے بیٹھے گامانگ رہا ہوں میں کب سے دعا باہر آ
ہماری راہ میں بیٹھے گی کب تک تیری دنیاکبھی تو اس زلیخا کی جوانی ختم ہوگی
قتل پر بیڑا اٹھا کر تیغ کیا باندھوگے تملو خبر اپنی دہن گم ہے کمر ملتی نہیں
ریا کاری کے سجدے شیخ لے بیٹھیں گے مسجد کوکسی دن دیکھنا ہو کر رہے گی سرنگوں وہ بھی
قسمت کا مری حال بتاؤگے مجھے کیامزدور کے ہاتھوں پہ لکیریں نہیں ہوتیں
نکل گیا جو کہانی سے میں تمہاری کہیںکسی کو کچھ نہ بتاؤگے مرتے جاؤ گے
آواز کی طرح سے بیٹھیں گے آج اے جاںدیکھیں تو آپ کیوں کر ہم کو اٹھا ہی دیں گے
بڑھے گی بات نہ بیٹھیں گے چپکے ہم اے بترقیب سے جو کرو گے کلام اٹھ اٹھ کر
اسم اعظم بھی مرے ساتھ سفر کرتا ہےمیری کشتی میں جو بیٹھے گا اماں پائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books