aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baithte"
برا مت مان اتنا حوصلہ اچھا نہیں لگتایہ اٹھتے بیٹھتے ذکر وفا اچھا نہیں لگتا
بیٹھتے جب ہیں کھلونے وہ بنانے کے لیےان سے بن جاتے ہیں ہتھیار یہ قصہ کیا ہے
جس طرف بیٹھتے تھے وصل میں آپاسی پہلو میں درد رہتا ہے
حضرت داغؔ ہے یہ کوچۂ قاتل اٹھئےجس جگہ بیٹھتے ہیں آپ تو جم جاتے ہیں
چند شاعر ہیں جو اس شہر میں مل بیٹھتے ہیںورنہ لوگوں میں وہ نفرت ہے کہ دل بیٹھتے ہیں
یاں تک عدو کا پاس ہے ان کو کہ بزم میںوہ بیٹھتے بھی ہیں تو مرے ہم نشیں سے دور
سنو میں خوں کو اپنے ساتھ لے آیا ہوں اور باقیچلے آتے ہیں اٹھتے بیٹھتے لخت جگر پیچھے
دیار میر تقی میرؔ کو سلام کرویہاں خدائے سخن گاہ گاہ بیٹھتے ہیں
اسی پانی میں لاشیں تیرتی ہیںاسی پانی میں پتھر بیٹھتے ہیں
غول کے غول مرے صحن میں آ بیٹھتے ہیںیہ پرندے مجھے ہجرت نہیں کرنے دیتے
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوںاک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
یہ جو سر نیچے کئے بیٹھے ہیںجان کتنوں کی لیے بیٹھے ہیں
شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہےجس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو
وہ چاند کہہ کے گیا تھا کہ آج نکلے گاتو انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں شام سے میں
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیںصاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books