aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bajte"
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتا ہے
کھنک جاتے ہیں جب ساغر تو پہروں کان بجتے ہیںارے توبہ بڑی توبہ شکن آواز ہوتی ہے
کن کن کی آتمائیں پہاڑوں میں قید ہیںآواز دو تو بجتے ہیں پتھر کے دف یہاں
مجھے دھوکا ہوا کہ جادو ہےپاؤں بجتے ہیں تیرے بن چھاگل
دبانا شرط ہے بجتے ہیں سارےکھلونا بے صدا کوئی نہیں ہے
رات کے شاید ایک بجے ہیںسوتا ہوگا میرا چاند
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیںکچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
بھولے بن کر حال نہ پوچھ بہتے ہیں اشک تو بہنے دوجس سے بڑھے بے چینی دل کی ایسی تسلی رہنے دو
سر زمین ہند پر اقوام عالم کے فراقؔقافلے بستے گئے ہندوستاں بنتا گیا
حوصلہ ہے تو سفینوں کے علم لہراؤبہتے دریا تو چلیں گے اسی رفتار کے ساتھ
غم مجھے دیتے ہو اوروں کی خوشی کے واسطےکیوں برے بنتے ہو تم ناحق کسی کے واسطے
مرے پڑوس میں ایسے بھی لوگ بستے ہیںجو مجھ میں ڈھونڈ رہے ہیں برائیاں اپنی
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
تو مجھے بنتے بگڑتے ہوئے اب غور سے دیکھوقت کل چاک پہ رہنے دے نہ رہنے دے مجھے
ہوئے ختم سگریٹ اب کیا کریں ہمہے پچھلا پہر رات کے دو بجے ہیں
روز بستے ہیں کئی شہر نئےروز دھرتی میں سما جاتے ہیں
ہے آدمی بجائے خود اک محشر خیالہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو
بجائے سینے کے آنکھوں میں دل دھڑکتا ہےیہ انتظار کے لمحے عجیب ہوتے ہیں
دس بجے رات کو سو جاتے ہیں خبریں سن کرآنکھ کھلتی ہے تو اخبار طلب کرتے ہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books