aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bakaa"
عشق میں بو ہے کبریائی کیعاشقی جس نے کی خدائی کی
زندگی سے زندگی روٹھی رہیآدمی سے آدمی برہم رہا
مل بھی جاتا جو کہیں آب بقا کیا کرتےزندگی خود بھی تھی جینے کی سزا کیا کرتے
فنا ہی کا ہے بقا نام دوسرا انجمؔنفس کی آمد و شد موت کا ترانہ ہے
گرمیٔ شدت جذبات بتا دیتا ہےدل تو بھولی ہوئی ہر بات بتا دیتا ہے
بلبل سے کہا گل نے کر ترک ملاقاتیںغنچے نے گرہ باندھیں جو گل نے کہیں باتیں
عشق نے منصب لکھے جس دن مری تقدیر میںداغ کی نقدی ملی صحرا ملا جاگیر میں
اے سالک انتظار حج میں کیا تو ہکا بکا ہےبگولے سا تو کر لے طوف دل پہلو میں مکہ ہے
میں کنارے پہ کھڑا ہوں تو کوئی بات نہیںبہتا رہتا ہے تری یاد کا دریا مجھ میں
مرا وجود حقیقت مرا عدم دھوکافنا کی شکل میں سرچشمۂ بقا ہوں میں
جسم اپنے فانی ہیں جان اپنی فانی ہے فانی ہے یہ دنیا بھیپھر بھی فانی دنیا میں جاوداں تو میں بھی ہوں جاوداں تو تم بھی ہو
سرچشمۂ بقا سے ہرگز نہ آب لاؤحضرت خضر کہیں سے جا کر شراب لاؤ
کام کچھ تو کیجئے اپنی بقا کے واسطےانقلابی نام سے تو انقلاب آتا نہیں
جو پھری تو تیغ قضا بنی جو ملی تو آب بقا ملییہ عجب طرح کا کمال ہے تری چشم عشوہ طراز میں
تو خوش ہے اپنی دنیا میںمیں تری یاد میں جلتا ہوں
ایک الجھن رات دن پلتی رہی دل میں کہ ہمکس نگر کی خاک تھے کس دشت میں ٹھہرے رہے
چھوڑ کر کوچۂ مے خانہ طرف مسجد کےمیں تو دیوانہ نہیں ہوں جو چلوں ہوش کی راہ
کیسا لمحہ آن پڑا ہےہنستا گھر ویران پڑا ہے
مجھ کو نہ سنا خضر و سکندر کے فسانےمیرے لیے یکساں ہے فنا ہو کہ بقا ہو
امن کے سارے سپنے جھوٹےسپنوں کی تعبیریں جھوٹی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books