aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bandii"
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیںکیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
حد بندئ خزاں سے حصار بہار تکجاں رقص کر سکے تو کوئی فاصلہ نہیں
زباں بندی کے موسم میں گلی کوچوں کی مت پوچھوپرندوں کے چہکنے سے شجر آباد ہوتے ہیں
جن کو ہے ابھی نام سے بندی کے تنفراللہ نے چاہا تو وہی پیار کریں گے
سلگتی پیاس نے کر لی ہے مورچہ بندیاسی خطا پہ سمندر خلاف رہتا ہے
کر کے تک بندی ترنم سے غزل میں نے پڑھیاور سب کہنے لگے بیکلؔ بھی شاعر ہو گیا
واں حنا بندی تھی اور زلف کو سلجھانا تھایاں پریشانی تھی اور خون جگر کھانا تھا
جب سے معنی بندی کا چرچا ہوا اے مصحفیؔخلطے میں جاتا رہا حسن زبان ریختہ
حکم لب بندی فروغ داستاں بنتا گیازخم کو جتنا دبایا خوں چکاں بنتا گیا
استخواں بندیٔ الفاظ کا عالم تو دیکھاہل معنی کی جدا ہووے ہے تقریر کا ڈول
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہےمری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نےبس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
محبت رنگ دے جاتی ہے جب دل دل سے ملتا ہےمگر مشکل تو یہ ہے دل بڑی مشکل سے ملتا ہے
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایککچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
محبت میں بچھڑنے کا ہنر سب کو نہیں آتاکسی کو چھوڑنا ہو تو ملاقاتیں بڑی کرنا
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books