aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baraabar"
تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتاوہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا
الفت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفا ہوہر بات میں لذت ہے اگر دل میں مزا ہو
ہم جس کے ہو گئے وہ ہمارا نہ ہو سکایوں بھی ہوا حساب برابر کبھی کبھی
کتنے مفلس ہو گئے کتنے تونگر ہو گئےخاک میں جب مل گئے دونوں برابر ہو گئے
بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیںمحبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والے
کبھی سایہ ہے کبھی دھوپ مقدر میراہوتا رہتا ہے یوں ہی قرض برابر میرا
یہ مزہ تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتینہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
آج رکھے ہیں قدم اس نے مری چوکھٹ پرآج دہلیز مری چھت کے برابر ہوئی ہے
رات کو سونا نہ سونا سب برابر ہو گیاتم نہ آئے خواب میں آنکھوں میں خواب آیا تو کیا
مشکل بہت پڑے گی برابر کی چوٹ ہےآئینہ دیکھئے گا ذرا دیکھ بھال کے
اونچے نیچے گھر تھے بستی میں بہتزلزلے نے سب برابر کر دیئے
اگر ہوں کچے گھروندوں میں آدمی آبادتو ایک ابر بھی سیلاب کے برابر ہے
چاہت کا جب مزا ہے کہ وہ بھی ہوں بے قراردونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی
اور کچھ بھی مجھے درکار نہیں ہے لیکنمیری چادر مرے پیروں کے برابر کر دے
یوں جی بہل گیا ہے تری یاد سے مگرتیرا خیال تیرے برابر نہ ہو سکا
پیار ہی پیار ہے سب لوگ برابر ہیں یہاںمے کدہ میں کوئی چھوٹا نہ بڑا جام اٹھا
چاند بھی نکلا ستارے بھی برابر نکلےمجھ سے اچھے تو شب غم کے مقدر نکلے
بیٹھا ہوا ہوں لگ کے دریچہ سے محو یاسیہ شام آج میرے برابر اداس ہے
آنکھوں میں دمک اٹھی ہے تصویر در و بامیہ کون گیا میرے برابر سے نکل کر
شورش عشق میں ہے حسن برابر کا شریکسوچ کر جرم تمنا کی سزا دو ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books