aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barham"
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
زندگی سے زندگی روٹھی رہیآدمی سے آدمی برہم رہا
تجھ سے برہم ہوں کبھی خود سے خفاکچھ عجب رفتار ہے تیرے بغیر
نہ ہو برہم جو بوسہ بے اجازت لے لیا میں نےچلو جانے دو بیتابی میں ایسا ہو ہی جاتا ہے
دشمنوں کو دوست بھائی کو ستم گر کہہ دیالوگ کیوں برہم ہیں کیا شیشے کو پتھر کہہ دیا
گلہ مجھ سے تھا یا میری وفا سےمری محفل سے کیوں برہم گئے وہ
کچھ تو حساس ہم زیادہ ہیںکچھ وہ برہم زیادہ ہوتا ہے
ادھر آ ہم دکھاتے ہیں غزل کا آئنہ تجھ کویہ کس نے کہہ دیا گیسو ترے برہم نہیں پیارے
زلف برہم کی جب سے شناسا ہوئیزندگی کا چلن مجرمانہ ہوا
ہماری زندگی کہنے کی حد تک زندگی ہے بسیہ شیرازہ بھی دیکھا جائے تو برہم ہے برسوں سے
کیا سناتے ہو کہ ہے ہجر میں جینا مشکلتم سے برہم پہ مرنے سے تو آساں ہوگا
ہوتی ہے تیرے نام سے وحشت کبھی کبھیبرہم ہوئی ہے یوں بھی طبیعت کبھی کبھی
میں نے فانیؔ ڈوبتی دیکھی ہے نبض کائناتجب مزاج یار کچھ برہم نظر آیا مجھے
برہمن کہتا تھا برہم شیخ بول اٹھا احدحرف کے اک پھیر سے دونوں میں جھگڑا ہو گیا
برہم ہیں مجھ پہ اس لیے دونوں طرف کے لوگدیوار اٹھ گئی تھی تو در کیوں بنایا ہے
دور تک پھیلا ہوا ہے ایک انجانا سا خوفاس سے پہلے یہ سمندر اس قدر برہم نہ تھا
اسی پہ شہر کی ساری ہوائیں برہم تھیںکہ اک دیا مرے گھر کی منڈیر پر بھی تھا
ہم نشیں دیکھی نحوست داستان ہجر کیصحبتیں جمنے نہ پائی تھیں کہ برہم ہو گئیں
تمام انجمن وعظ ہو گئی برہملئے ہوئے کوئی یوں ساغر شراب آیا
تجھ سے مل کے بھی تیرا انتظار رہتا ہےصبح روئے خنداں سے شام زلف برہم تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books