aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "basaa"
ایک چہرہ ہے جو آنکھوں میں بسا رہتا ہےاک تصور ہے جو تنہا نہیں ہونے دیتا
ایک مدت سے خیالوں میں بسا ہے جو شخصغور کرتے ہیں تو اس کا کوئی چہرہ بھی نہیں
بھیگی مٹی کی مہک پیاس بڑھا دیتی ہےدرد برسات کی بوندوں میں بسا کرتا ہے
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
سوال کرنے کے حوصلے سے جواب دینے کے فیصلے تکجو وقفۂ صبر آ گیا تھا اسی کی لذت میں آ بسا ہوں
وہ جو اک شرط تھی وحشت کی اٹھا دی گئی کیامیری بستی کسی صحرا میں بسا دی گئی کیا
چلے آتے ہیں بے موسم کی بارش کی طرح آنسوبسا اوقات رونے کا سبب کچھ بھی نہیں ہوتا
تیری باتوں کو چھپانا نہیں آتا مجھ سےتو نے خوشبو مرے لہجے میں بسا رکھی ہے
اداسیاں ہیں جو دن میں تو شب میں تنہائیبسا کے دیکھ لیا شہر آرزو میں نے
دل کی دھڑکن کو سنا غور سے کل رات عدیلؔجس کو میں ڈھونڈھتا رہتا ہوں بسا ہے مجھ میں
میں نے اک شہر ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیالیکن اس شہر کو آنکھوں میں بسا لایا ہوں
اجڑے ہیں کئی شہر، تو یہ شہر بسا ہےیہ شہر بھی چھوڑا تو کدھر جاؤ گے لوگو
ظاہراً توڑ لیا ہم نے بتوں سے رشتہپھر بھی سینے میں صنم خانہ بسا ہے یارو
اے اشک نہ کر ظلم ذرا دیر ٹھہر جااک شخص ابھی میری نگاہوں میں بسا ہے
میں اپنی روح میں اس کو بسا چکا اتنااب اس کا حسن بھی پردہ دکھائی دیتا ہے
میں غم کو بسا رہا ہوں دل میںبے گھر کو مکان دے رہا ہوں
میں یہ بھی چاہتی ہوں ترا گھر بسا رہےاور یہ بھی چاہتی ہوں کہ تو اپنے گھر نہ جائے
تیرے ملاپ بن نہیں فائزؔ کے دل کو چینجیوں روح ہو بسا ہے تو اس کے بدن میں آ
گھر بسا کر بھی مسافر کے مسافر ٹھہرےلوگ دروازوں سے نکلے کہ مہاجر ٹھہرے
ایک خوشبو سی ابھرتی ہے نفس سے میرےہو نہ ہو آج کوئی آن بسا ہے مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books