aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bashir-badr"
میرا شیطان مر گیا شایدمیرے سینے پہ سو رہا ہے کوئی
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گییوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
بھول شاید بہت بڑی کر لیدل نے دنیا سے دوستی کر لی
تم محبت کو کھیل کہتے ہوہم نے برباد زندگی کر لی
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
خدا ایسے احساس کا نام ہےرہے سامنے اور دکھائی نہ دے
دل کی بستی پرانی دلی ہےجو بھی گزرا ہے اس نے لوٹا ہے
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
میں ہر حال میں مسکراتا رہوں گاتمہاری محبت اگر ساتھ ہوگی
رات کا انتظار کون کرےآج کل دن میں کیا نہیں ہوتا
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گااتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
مان موسم کا کہا چھائی گھٹا جام اٹھاآگ سے آگ بجھا پھول کھلا جام اٹھا
کوئی پھول سا ہاتھ کاندھے پہ تھامرے پاؤں شعلوں پہ جلتے رہے
جی بہت چاہتا ہے سچ بولیںکیا کریں حوصلہ نہیں ہوتا
اک دیوار پہ چاند ٹکا تھامیں یہ سمجھا تم بیٹھے ہو
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والامیں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھیکسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی
گفتگو ان سے روز ہوتی ہےمدتوں سامنا نہیں ہوتا
اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیاجس کو گلے لگا لیا وہ دور ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books