aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bataaiye"
ہر شخص کو گمان کہ منزل نہیں ہے دوریہ تو بتائیے کہ پتہ کس کے پاس ہے
جو بھی ہے دل میں آپ کے کھل کر بتائیے ہمیںکہتے ہیں آپ ٹھیک ہیں رہتے ہیں بے قرار سے
رخصت ہوا شباب تو اب آپ آئے ہیںاب آپ ہی بتائیے سرکار کیا کریں
میں نکتہ چیں نہیں ہوں مگر یہ بتائیےوہ کون تھے جو ہنس کے گلوں کو مسل گئے
حیرت میں کیوں حضور ہیں آئینہ دیکھ کرسچ سچ بتائیے کہ نمودار کیا ہوا
کیا کرتے اس سے ہاتھ ملا کر بتائیےدل کیسے ملتا جس سے طبیعت نہیں ملی
ہے کوئی جو بتائے شب کے مسافروں کوکتنا سفر ہوا ہے کتنا سفر رہا ہے
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
آباد اگر نہ دل ہو تو برباد کیجیےگلشن نہ بن سکے تو بیاباں بنائیے
اس شہر کو راس آئی ہم جیسوں کی گم نامیہم نام بتاتے تو یہ شہر بھی جل جاتا
آئیے پاس بیٹھیے میرےمل کے کچھ فاصلے بناتے ہیں
وہ بات سوچ کے میں جس کو مدتوں جیتابچھڑتے وقت بتانے کی کیا ضرورت تھی
اپنے دیئے کو چاند بتانے کے واسطےبستی کا ہر چراغ بجھانا پڑا ہمیں
عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیںباعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
بولتا ہوں تو مرے ہونٹ جھلس جاتے ہیںاس کو یہ بات بتانے میں بڑی دیر لگی
ایسا بھی کبھی ہو میں جسے خواب میں دیکھوںجاگوں تو وہی خواب کی تعبیر بتائے
وہ بھلا کیسے بتائے کہ غم ہجر ہے کیاجس کو آغوش محبت کبھی حاصل نہ ہوا
شہزادی تجھے کون بتائے تیرے چراغ کدے تککتنی محرابیں پڑتی ہیں کتنے در آتے ہیں
ضروری کیا ہر اک محفل میں بیٹھیںتکلف کی روا داری سے بچئے
بہت سے لوگوں کو میں بھی غلط سمجھتا ہوںبہت سے لوگ مجھے بھی برا بتاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books