aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bataanaa"
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
ہمارے حال پہ اب چھوڑ دے ہمیں دنیایہ بار بار ہمیں کیوں بتانا پڑتا ہے
اگر ہمارے ہی دل میں ٹھکانا چاہئے تھاتو پھر تجھے ذرا پہلے بتانا چاہئے تھا
گئے موسم کا اک پیلا سا پتا شاخ پر رہ کرنہ جانے کیا بتانا چاہتا ہے ان بہاروں کو
سب کو دل کا راز بتانا ٹھیک نہیںدنیا داری دنیا داری ہوتی ہے
مجھے رتبۂ غم بتانا پڑے گااگر میرے پیچھے زمانہ پڑے گا
اسے بتانا پرندے اسے بلاتے ہیںاسے بتانا کہ شاعر اداس ہے اس کا
سن کسی دن تو مرے غم کی کہانیتجھ کو درد دل بتانا چاہتی ہوں
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہو
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریںعید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹےتری رہبری کا سوال ہے ہمیں راہزن سے غرض نہیں
کل اپنے آپ کو دیکھا تھا ماں کی آنکھوں میںیہ آئینہ ہمیں بوڑھا نہیں بتاتا ہے
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدیمجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
بہانے اور بھی ہوتے جو زندگی کے لیےہم ایک بار تری آرزو بھی کھو دیتے
جو کچھ ہوا وہ کیسے ہوا جانتا ہوں میںجو کچھ نہیں ہوا وہ بتا کیوں نہیں ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books