aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bator"
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
جس کی باتوں کے فسانے لکھےاس نے تو کچھ نہ کہا تھا شاید
بے مقصد محفل سے بہتر تنہائیبے مطلب باتوں سے اچھی خاموشی
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئےدرد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے
خشک باتوں میں کہاں ہے شیخ کیف زندگیوہ تو پی کر ہی ملے گا جو مزا پینے میں ہے
مزہ آتا اگر گزری ہوئی باتوں کا افسانہکہیں سے تم بیاں کرتے کہیں سے ہم بیاں کرتے
بولتے رہنا کیونکہ تمہاری باتوں سےلفظوں کا یہ بہتا دریا اچھا لگتا ہے
آپ کی جانب سے آئے تو اٹھا کر رکھ لیےپتھروں سے گھر سجانے کا کبھی سوچا نہ تھا
بھولی باتوں پہ تیری دل کو یقیںپہلے آتا تھا اب نہیں آتا
جن باتوں کو سننا تک بار خاطر تھاآج انہیں باتوں سے دل بہلائے ہوئے ہوں
یہ باتوں میں نرمی یہ تہذیب و آدابسبھی کچھ ملا ہم کو اردو زباں سے
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
میرؔ ملے تھے میراجیؔ سے باتوں سے ہم جان گئےفیض کا چشمہ جاری ہے حفظ ان کا بھی دیوان کریں
اپنے بچوں کو میں باتوں میں لگا لیتا ہوںجب بھی آواز لگاتا ہے کھلونے والا
اس سے بچھڑ کے دل کا ہوا ہے عجیب حالپانے کی آرزو گئی کھونے کا ڈر گیا
لبوں پر تبسم تو آنکھوں میں آنسو تھی دھوپ ایک پل میں تو اک پل میں بارشہمیں یاد ہے باتوں باتوں میں ان کا ہنسانا رلانا رلانا ہنسانا
الجھتی جاتی ہیں گرہیں ادھورے لفظوں کیہم اپنی باتوں کے سارے اگر مگر کھولیں
کہتے کہتے کچھ بدل دیتا ہے کیوں باتوں کا رخکیوں خود اپنے آپ کے بھی ساتھ وہ سچا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books