aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bazm-e-rindaa.n"
نہ وہ رندان خوش اوقات نہ وہ بزم وفاعشرت بادۂ گلفام کسے نذر کروں
وسعت مشرب رنداں کا نہیں ہے محرمزاہد سادہ ہمیں بے سر و ساماں سمجھا
تشریف لاؤ کوچۂ رنداں میں واعظوسیدھی سی راہ تم کو بتا دیں نجات کی
زاہدو دعوت رنداں ہے شراب اور کبابکبھی میخانے میں بھی روزہ کشائی ہو جائے
پی شراب نام رنداں تا اثر سوں کیف کےذکر اللہ اللہ ہو وے گر کہے تو رام رام
زاہدا تو صحبت رنداں میں آیا ہے تو سنترک گالی کا نہ کر پگڑی اترنے سے نہ ڈر
ہم کو پہچان کہ اے بزم چمن زار وجودہم نہ ہوتے تو تجھے کس نے سنوارا ہوتا
اے تن پرست جامۂ صورت کثیف ہےبزم حضور دوست میں کپڑے بدل کے چل
یا انہیں آتی نہیں بزم سخن آرائییا ہمیں بزم کے آداب نہیں آتے ہیں
لوگوں کو اپنی فکر ہے لیکن مجھے ندیمبزم حیات و نظم گلستاں کی فکر ہے
اس قدر ناز نہ کیجے کہ بزرگوں نے بہتبارہا بزم خود آرائی سجائی ہوئی ہے
بزم ساقی میں رکھا زہر کا پیالہ ہوگاوہ پیے گا جو ترا چاہنے والا ہوگا
کل تم جو بزم غیر میں آنکھیں چرا گئےکھوئے گئے ہم ایسے کہ اغیار پا گئے
آئیے شوق سے بھونچال بپا کر دیجےبزم دل آپ کی خاطر ہی سجا رکھی ہے
بزم یاراں میں بیٹھتا ہوں مگرمیری جانب حریف دیکھتے ہیں
بے شک حضور ساقیٔ بزم بہار ہیںلیکن خود اپنی تشنہ لبی بھی نبھائیے
جلے گا دل تمہیں بزم عدو میں دیکھ کر میرادھواں بن بن کے ارماں محفل دشمن سے نکلیں گے
بزم دشمن میں جا کے دیکھ لیالے تجھے آزما کے دیکھ لیا
اٹھتے جاتے ہیں بزم عالم سےآنے والے تمہاری محفل کے
دھوم کر رکھی تھی کل رندوں نے بزم وعظ میںپگڑی غائب تھی جناب شیخ کی گل تھا چراغ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books