aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bazm-e-sukhan"
لکھنؤ میں پھر ہوئی آراستہ بزم سخنبعد مدت پھر ہوا ذوق غزل خوانی مجھے
یا انہیں آتی نہیں بزم سخن آرائییا ہمیں بزم کے آداب نہیں آتے ہیں
دس بارہ غزلیات جو رکھتا ہے جیب میںبزم سخن میں ہے وہ نشانی وبال کی
ہم حسین غزلوں سے پیٹ بھر نہیں سکتےدولت سخن لے کر بے فراغ ہیں یارو
لوگ مجھ کو مرے آہنگ سے پہچان گئےکون بدنام رہا شہر سخن میں ایسا
بزم کو رنگ سخن میں نے دیا ہے اخگرؔلوگ چپ چپ تھے مری طرز نوا سے پہلے
فکر معیار سخن باعث آزار ہوئیتنگ رکھا تو ہمیں اپنی قبا نے رکھا
ہم کو پہچان کہ اے بزم چمن زار وجودہم نہ ہوتے تو تجھے کس نے سنوارا ہوتا
ہم آستان خدائے سخن پہ بیٹھے تھےسو کچھ سلیقے سے اب زندگی تباہ کریں
بے تکلف آ گیا وہ مہ دم فکر سخنرہ گیا پاس ادب سے قافیہ آداب کا
اے تن پرست جامۂ صورت کثیف ہےبزم حضور دوست میں کپڑے بدل کے چل
قلقؔ غزلیں پڑھیں گے جائے قرآں سب پس مردنہماری قبر پر جب مجمع اہل سخن ہوگا
کتنے لہجوں کے غلافوں میں چھپاؤں تجھ کوشہر والے مرا موضوع سخن جانتے ہیں
کچھ حرف و سخن پہلے تو اخبار میں آیاپھر عشق مرا کوچہ و بازار میں آیا
ترے خیال سے روشن ہے سر زمین سخنکہ جیسے زینت شب ہو مہ تمام کے ساتھ
محفل شعر و سخن یوں ہی رہیں باغ و بہارنسل در نسل چلے میر تقی میرؔ کا دکھ
لوگوں کو اپنی فکر ہے لیکن مجھے ندیمبزم حیات و نظم گلستاں کی فکر ہے
اس قدر ناز نہ کیجے کہ بزرگوں نے بہتبارہا بزم خود آرائی سجائی ہوئی ہے
اس دشت سخن میں کوئی کیا پھول کھلائےچمکی جو ذرا دھوپ تو جلنے لگے سائے
مجھے کمال سخن سے نوازنے والےسماعتوں کو بھی اب ذوق آشنائی دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books