aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-gunaah"
بے گنہ کہتا پھرے ہے آپ کوشیخ نسل حضرت آدم نہیں
مجھ بے گنہ کے قتل کا آہنگ کب تلکآ اب بنائے صلح رکھیں جنگ کب تلک
زنداں کی تو اپنے سیر تو کرشاید کوئی بے گناہ نکلے
گناہ گار تو رحمت کو منہ دکھا نہ سکاجو بے گناہ تھا وہ بھی نظر ملا نہ سکا
قاتل تو سینہ تان کے چلتے رہے یہاںجو بے گنہ تھے ان سے حوالات بھر گئے
ڈورے نہیں ہیں سرخ تری چشم مست میںشاید چڑھا ہے خون کسی بے گناہ کا
کہے گی حشر کے دن اس کی رحمت بے حدکہ بے گناہ سے اچھا گناہگار رہا
گواہی دیتا وہی میری بے گناہی کیوہ مر گیا تو اسے اب کہاں سے لاؤں میں
حشر تک بے گنہی ناز کرے گی مجھ پروہ مرا تیری نگاہوں میں برا ہو جانا
عشق ہے بے گداز کیوں حسن ہے بے نیاز کیوںمیری وفا کہاں گئی ان کی جفا کو کیا ہوا
عشق میں وہ بھی ایک وقت ہے جببے گناہی گناہ ہے پیارے
سجدہ ہو بے خلوص تو سجدہ بھی ہے گناہلغزش میں ہو خلوص تو لغزش نماز ہے
تعزیر جرم عشق ہے بے صرفہ محتسببڑھتا ہے اور ذوق گنہ یاں سزا کے بعد
بے ابر رند پیتے نہیں واعظو شرابکرتے ہیں یہ گناہ بھی رحمت کے زور پر
کچھ مری بے قراریاں کچھ مری ناتوانیاںکچھ تری رحمتوں کا ہے ہاتھ مرے گناہ میں
مرے کریم عنایت سے تیری کیا نہ ملاگناہ کر کے بھی بے مزد آب و دانہ ملا
کہا تھا کس نے کہ شاخ نحیف سے پھوٹیںگناہ ہم سے ہوا بے گناہیوں جیسا
یوں نبھاتا ہوں میں رشتہ آلوکؔبے گناہی کی سزا ہو جیسے
رنگت اس رخ کی گل نے پائی ہےاور پسینے کی بو گلاب میں ہے
نہ رہ جاوے کہیں تو زاہدا محروم رحمت سےگنہ گاروں میں سمجھا کریو اپنی بے گناہی کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books