aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-hadaf"
کیوں نہ ٹھہریں ہدف ناوک بے داد کہ ہمآپ اٹھا لیتے ہیں گر تیر خطا ہوتا ہے
بے سبب جمع تو کرتا نہیں تیر و ترکشکچھ ہدف ہوگا زمانے کی ستم گاری کا
ڈھونڈ افلاک نئے اور زمینیں بھی نئیہو غزل کا تری ہر شعر نیا حرف بہ حرف
ہمیں ہے شوق کہ بے پردہ تم کو دیکھیں گےتمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا
بے صورت بے جسم آوازیں اندر بھیج رہی ہیں ہوائیںبند ہیں کمرے کے دروازے لیکن کھڑکی کھلی ہوئی ہے
کچھ مری بے قراریاں کچھ مری ناتوانیاںکچھ تری رحمتوں کا ہے ہاتھ مرے گناہ میں
کتنے جذبے تری بے راہروی نے کچلےحرف آوارہ ذرا دیکھ کے چل کاغذ پر
بے ہنر ہاتھ چمکنے لگا سورج کی طرحآج ہم کس سے ملے آج کسے چھو آئے
کیا تھا کہ آج ناقہ بے ساربان پایامجنوں کے ہاتھ ہم نے اس کی مہار دیکھی
سب نظر آتے ہیں چہرے گرد گردکیا ہوئے بے آب آئینے تمام
عطارؔ ہو رومیؔ ہو رازیؔ ہو غزالیؔ ہوکچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحرگاہی
ہر طرف ہیں خانہ بربادی کے منظر بے شمارکچھ ٹھکانہ ہے بھلا اس جذبۂ تعمیر کا
بوئے گل تھا میں ہاتھ کیا آتاکتنے صیاد لے کے دام آئے
بے ساختہ نگاہیں جو آپس میں مل گئیںکیا منہ پر اس نے رکھ لیے آنکھیں چرا کے ہاتھ
بے شک اسیر گیسوئے جاناں ہیں بے شمارہے کوئی عشق میں بھی گرفتار دیکھنا
یہ اپنی بے بسی ہے یا کہ اپنی بے حسی یاروہے اپنا ہاتھ ان کے سامنے جو خود بھکاری ہیں
ہاتھ سے کس نے ساغر پٹکا موسم کی بے کیفی پراتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا مے خانہ بھی
رشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیفعقل کہتی ہے کہ وہ بے مہر کس کا آشنا
میرے تیکھے شعر کی قیمت دکھتی رگ پر کاری چوٹچکنی چپڑی غزلیں بے شک آپ خریدیں سونے سے
اب دعاؤں کے لیے اٹھتے نہیں ہیں ہاتھ بھیبے یقینی کا تو عالم تھا مگر ایسا نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books