aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "beTaa"
برباد کر دیا ہمیں پردیس نے مگرماں سب سے کہہ رہی ہے کہ بیٹا مزے میں ہے
باپ کا ہے فخر وہ بیٹا کہ رکھتا ہو کمالدیکھ آئینے کو فرزند رشید سنگ ہے
مجھے بھی اس کی جدائی ستاتی رہتی ہےاسے بھی خواب میں بیٹا دکھائی دیتا ہے
اس کی بیٹی نے اٹھا رکھی ہے دنیا سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
دختر رز نے اٹھا رکھی ہے آفت سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
میری اللہ سے بس اتنی دعا ہے راشدؔمیں جو اردو میں وصیت لکھوں بیٹا پڑھ لے
کنوئیں کی سمت بلا لے نہ کوئی خواب مجھےمیں اپنے باپ کا سب سے حسین بیٹا ہوں
یوں لگتا ہے ساری دنیا بند ہے میری مٹھی میںجس دم میری انگلی پکڑے میرا بیٹا چلتا ہے
میں اپنے بچپنے میں چھو نہ پایا جن کھلونوں کوانہی کے واسطے اب میرا بیٹا بھی مچلتا ہے
قتل امیر شہر کا لاڈلا بیٹا کر گیاجرم مگر غریب کے لخت جگر کے سر گیا
لہو تیور بدلتا ہے کہاں تکمرا بیٹا سیانا ہو تو دیکھوں
دعائیں ماں کی پہنچانے کو میلوں میل جاتی ہیںکہ جب پردیس جانے کے لیے بیٹا نکلتا ہے
آیا تھا سن کے شہر میں دولت کی ریل پیلکل مل میں کٹ کے مر گیا بیٹا کسان کا
کئی چکور مرے حسن کے حصار میں ہیںبر آب سندھ بچھی چاندنی کا بیٹا ہوں
کھڑکیوں سے نظر اس کی ہٹتی نہیںمیرا بیٹا تو بالغ نظر ہو گیا
تم ہم کو جواں دیکھ کے حیران ہوئی ہوپہچان تو لیتی کہ وہ بیٹا ہے ہمارا
ہم دونوں کا عشق مکمل ہونا مشکل لگتا ہےتو جنس جنات کی پیدا اور میں بیٹا آدم كا
یہ ہو سکتا نہیں کیوں پاس آخرمرا بیٹا شریعت بل نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books