aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "beTe"
ہڈیاں باپ کی گودے سے ہوئی ہیں خالیکم سے کم اب تو یہ بیٹے بھی کمانے لگ جائیں
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھیاے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
طاق پر جزدان میں لپٹی دعائیں رہ گئیںچل دیئے بیٹے سفر پر گھر میں مائیں رہ گئیں
بیٹے کو چیک سمجھ لیا اسٹیٹ بینک کاسمدھی تلاش کرنے لگے ہائی رینک کا
شہر میں تھی ناساز طبیعت بیٹے کیگاؤں میں بیٹھی ماں نے کھانا چھوڑ دیا
بیٹے مصروف رہے مال کے بٹوارے میںبیٹیاں باپ کی میت سے لپٹ کر روئیں
بیٹے کے منہ پہ دے کے چپت باپ نے کہاپھر فیل ہو گیا ہے منسٹر بنے گا تو
جڑا ہی رہتا ہے ممتا کی گربھنال سے وہوجود بیٹے کا ماں سے جدا نہیں ہوتا
بیٹے میں چاہے لاکھ خرابی ہو مختصرؔشادی کے وقت باعث انکم ضرور ہے
دادا گری میں بابا کچھ کم نہیں تھے لیکنبابا سے بڑھ کے چالو بیٹے نکل رہے ہیں
تین بیٹے تھے خدا کے فضل سے میرے مگرانا للہ آخری بیٹا بھی شاعر ہو گیا
جسے کہتا ہے زمانہ بت بے مہر و دغا باز جفا پیشہ فسوں ساز ستم خانہ بر اندازغضب جس کا ہر اک ناز نظر فتنہ مژہ تیر بلا زلف گرہ گیر غم و رنج کا بانی قلق و درد
برباد کر دیا ہمیں پردیس نے مگرماں سب سے کہہ رہی ہے کہ بیٹا مزے میں ہے
کچھ لوگ خیالوں سے چلے جائیں تو سوئیںبیتے ہوئے دن رات نہ یاد آئیں تو سوئیں
میں تو بیتے دنوں کی کھوج میں ہوںتو کہاں تک چلے گا میرے ساتھ
اسے ہم پر تو دیتے ہیں مگر اڑنے نہیں دیتےہماری بیٹی بلبل ہے مگر پنجرے میں رہتی ہے
نہ سمجھا عمر گزری اس بت کافر کو سمجھاتےپگھل کر موم ہو جاتا اگر پتھر کو سمجھاتے
اب تو ذرا سا گاؤں بھی بیٹی نہ دے اسےلگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ
باپ کا ہے فخر وہ بیٹا کہ رکھتا ہو کمالدیکھ آئینے کو فرزند رشید سنگ ہے
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books