aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bechaaraa"
عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہےعشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم
ایک دو زخم نہیں جسم ہے سارا چھلنیدرد بے چارہ پریشاں ہے کہاں سے نکلے
پرواز میں تھا امن کا معصوم پرندہسنتے ہیں کہ بے چارہ شجر تک نہیں پہنچا
اس معرکے میں عشق بچارا کرے گا کیاخود حسن کو ہیں جان کے لالے پڑے ہوئے
بیارے ترے نین کوں آہو کہے جو کوئیوہ آدمی نہیں ہے حیوان ہے بچارا
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھرپلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پر
اسے بے چین کر جاؤں گا میں بھیخموشی سے گزر جاؤں گا میں بھی
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
اپنی زباں سے کچھ نہ کہیں گے چپ ہی رہیں گے عاشق لوگتم سے تو اتنا ہو سکتا ہے پوچھو حال بیچاروں کا
فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھاکبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
اک چبھن ہے کہ جو بے چین کیے رہتی ہےایسا لگتا ہے کہ کچھ ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئےکس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
خود کو اتنا بھی مت بچایا کربارشیں ہوں تو بھیگ جایا کر
اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاںآ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
میں جسے اوڑھتا بچھاتا ہوںوہ غزل آپ کو سناتا ہوں
رات بے چین سی سردی میں ٹھٹھرتی ہے بہتدن بھی ہر روز سلگتا ہے تری یادوں سے
خاموشی میں چاہے جتنا بیگانہ پن ہولیکن اک آہٹ جانی پہچانی ہوتی ہے
انہیں آنکھوں نے بیدردی سے بے گھر کر دیا ہےیہ آنسو قہقہہ بننے کی کوشش کر رہے تھے
بیتاب سا پھرتا ہے کئی روز سے آسیؔبیچارے نے پھر تم کو کہیں دیکھ لیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books