aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bekaar"
پھول تو پھول ہیں آنکھوں سے گھرے رہتے ہیںکانٹے بیکار حفاظت میں لگے رہتے ہیں
دفتر سے مل نہیں رہی چھٹی وگرنہ میںبارش کی ایک بوند نہ بیکار جانے دوں
لکیریں کھینچتے رہنے سے بن گئی تصویرکوئی بھی کام ہو، بے کار تھوڑی ہوتا ہے
ساری عزت نوکری سے اس زمانے میں ہے مہرؔجب ہوئے بے کار بس توقیر آدھی رہ گئی
آخر کو ہنس پڑیں گے کسی ایک بات پررونا تمام عمر کا بے کار جائے گا
بس اب تو دامن دل چھوڑ دو بیکار امیدوبہت دکھ سہہ لیے میں نے بہت دن جی لیا میں نے
اس سے کہہ دو کہ مجھے اس سے نہیں ملنا ہےوہ ہے مصروف تو بے کار نہیں ہوں میں بھی
نوکروں پر جو گزرتی ہے مجھے معلوم ہےبس کرم کیجے مجھے بے کار رہنے دیجئے
آنے والی برکھا دیکھیں کیا دکھلائے آنکھوں کویہ برکھا برساتے دن تو بن پریتم بیکار گئے
کتنا بیکار تمنا کا سفر ہوتا ہےکل کی امید پہ ہر آج بسر ہوتا ہے
شام ہوئی تو سورج سوچےسارا دن بے کار جلے تھے
اب کی ہولی میں رہا بے کار رنگاور ہی لایا فراق یار رنگ
جن اشکوں کی پھیکی لو کو ہم بے کار سمجھتے تھےان اشکوں سے کتنا روشن اک تاریک مکان ہوا
سکھ میں ہوتا ہے حافظہ بے کاردکھ میں اللہ یاد آتا ہے
اپنے پرائے تھک گئے کہہ کر ہر کوشش بیکار رہیوقت کی بات سمجھ میں آئی وقت ہی کے سمجھانے سے
ہر سہارا بے عمل کے واسطے بیکار ہےآنکھ ہی کھولے نہ جب کوئی اجالا کیا کرے
آئیے بیچ کی دیوار گرا دیتے ہیںکب سے اک مسئلہ بے کار میں الجھا ہوا ہے
یہ اعتماد بھی میرا دیا ہوا ہے تمہیںجو میرے مشورے بیکار جانے لگ گئے ہیں
مسجد میں گر گزر نہ ہوا دیر ہی سہیبے کار بیٹھے کیوں رہیں اک سیر ہی سہی
یہ سب تو دنیا میں ہوتا رہتا ہےہم خود سے بیکار الجھنے لگتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books