aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bekasii-haa-e-shab-e-hijr"
کہوں اے ذوق کیا حال شب ہجرکہ تھی اک اک گھڑی سو سو مہینے
صدیوں تک اہتمام شب ہجر میں رہےصدیوں سے انتظار سحر کر رہے ہیں ہم
مت پوچھ واردات شب ہجر اے نصیرؔمیں کیا کہوں جو کار نمایان نالہ تھا
دیکھ کر طول شب ہجر دعا کرتا ہوںوصل کے روز سے بھی عمر مری کم ہو جائے
شاہد رہیو تو اے شب ہجرجھپکی نہیں آنکھ مصحفیؔ کی
خواب ہی میں نظر آ جائے شب ہجر کہیںسو مجھے حسرت دیدار نے سونے نہ دیا
ہم مسافر ہیں گرد سفر ہیں مگر اے شب ہجر ہم کوئی بچے نہیںجو ابھی آنسوؤں میں نہا کر گئے اور ابھی مسکراتے پلٹ آئیں گے
اف شب ہجر کی سیاہی آجکفر کی تیرگی سے بڑھ کر ہے
شب ہجر اب مجھ کو کھلتی نہیںیہ رستہ مرے پاؤں کو لگ گیا
شب ہجر یوں دل کو بہلا رہے ہیںکہ دن بھر کی بیتی کو دہرا رہے ہیں
شب ہجر کا ماجرا کوئلے سےلکھا جا کے میں اس کے دیوار و در پر
زخم گنتا ہوں شب ہجر میں اور سوچتا ہوںمیں تو اپنا بھی نہ تھا کیسے تمہارا ہوا ہوں
شب ہجر تھی اور میں رو رہا تھاکوئی جاگتا تھا کوئی سو رہا تھا
نہ پوچھئے کہ شب ہجر ہم پہ کیا گزریتمام رات جلے شمع انجمن کی طرح
شب ہجر میں ایک دن دیکھنااگر زندگی ہے تو مر جائیں گے
شب ہجر جب خواب دیکھا یہ دیکھاکہ تجھ کو گلے سے لگائے ہوئے ہیں
جھوٹی باتیں مجھے یاد آئیں جو اس کی شب ہجرصبح کاذب کو میں پیشانیٔ قاتل سمجھا
مجھ میں اور شمع میں ہوتی تھی یہ باتیں شب ہجرآج کی رات بچیں گے تو تو سحر دیکھیں گے
جب گزرتی ہے شب ہجر میں جی اٹھتا ہوںعہدہ خورشید نے پایا ہے مسیحائی کا
بعد شب وصال نہ دیکھوں میں داغ ہجریارب چراغ عمر بجھا دے ہوائے صبح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books