aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "betaab"
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
عشق کا ذوق نظارہ مفت میں بدنام ہےحسن خود بے تاب ہے جلوہ دکھانے کے لیے
ہاتھ رکھ کر جو وہ پوچھے دل بیتاب کا حالہو بھی آرام تو کہہ دوں مجھے آرام نہیں
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتابدل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
بے خودی میں لے لیا بوسہ خطا کیجے معافیہ دل بیتاب کی ساری خطا تھی میں نہ تھا
میں نے تو یونہی راکھ میں پھیری تھیں انگلیاںدیکھا جو غور سے تری تصویر بن گئی
یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتےہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے
اتنا بے تاب نہ ہو مجھ سے بچھڑنے کے لیےتجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے
وہ کون ہے جو مرے ساتھ ساتھ چلتا ہےیہ دیکھنے کو کئی بار رک گیا ہوں میں
دل بیتاب کے ہم راہ سفر میں رہناہم نے دیکھا ہی نہیں چین سے گھر میں رہنا
بیتاب سا پھرتا ہے کئی روز سے آسیؔبیچارے نے پھر تم کو کہیں دیکھ لیا ہے
ہاں میں تو لیے پھرتا ہوں اک سجدۂ بیتابان سے بھی تو پوچھو وہ خدا ہیں کہ نہیں ہیں
سرما کی رات ریل کا ڈبہ اداسیاںلمبا سفر ہے اور ترا ساتھ بھی نہیں
اب تم بھی ذرا حسن جہاں سوز کو روکوہم تو دل بے تاب کو سمجھائے ہوئے ہیں
اثر نہ پوچھیے ساقی کی مست آنکھوں کایہ دیکھیے کہ کوئی ہوشیار باقی ہے
نہ رہے باغ جہاں میں کبھی آرام سے ہمپھنس گئے قید قفس میں جو چھٹے دام سے ہم
مجھے اس خواب نے اک عرصہ تک بے تاب رکھا ہےاک اونچی چھت ہے اور چھت پر کوئی مہتاب رکھا ہے
کل جہاں سے کہ اٹھا لائے تھے احباب مجھےلے چلا آج وہیں پھر دل بے تاب مجھے
اپنے دل بے تاب سے میں خود ہوں پریشاںکیا دوں تمہیں الزام میں کچھ سوچ رہا ہوں
سمجھے تھے ہم تو میر کو عاشق اسی گھڑیجب سن کے تیرا نام وہ بیتاب سا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books