aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "betaabii"
تجھ کو پا کر بھی نہ کم ہو سکی بے تابئ دلاتنا آسان ترے عشق کا غم تھا ہی نہیں
دل کی بیتابی نہیں ٹھہرنے دیتی ہے مجھےدن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
نہ ہو برہم جو بوسہ بے اجازت لے لیا میں نےچلو جانے دو بیتابی میں ایسا ہو ہی جاتا ہے
دیکھ لے بلبل و پروانہ کی بیتابی کوہجر اچھا نہ حسینوں کا وصال اچھا ہے
دل کی بے تابی ٹھہرنے نہیں دیتی مجھ کودن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
تا فلک لے گئی بیتابیٔ دل تب بولےحضرت عشق کہ پہلا ہے یہ زینا اپنا
وہ خلش جس سے تھا ہنگامۂ ہستی برپاوقف بیتابئ خاموش ہوئی جاتی ہے
وہ شبنم کا سکوں ہو یا کہ پروانے کی بیتابیاگر اڑنے کی دھن ہوگی تو ہوں گے بال و پر پیدا
دل کی بیتابی ٹھہرنے نہیں دیتی ہے مجھےدن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
میری بیتابی کی مشکل آپ آساں ہو گئیبڑھ گیا درد دل بیتاب تو کم ہو گیا
بیتابیٔ حیات میں آسودگی بھی تھیکچھ تیرا غم بھی تھا غم دوراں کے ساتھ ساتھ
بے تابیٔ اظہار نے یوں خاک کیا ہےدزدیدہ نگاہی نے مجھے چاک کیا ہے
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
عشق کا ذوق نظارہ مفت میں بدنام ہےحسن خود بے تاب ہے جلوہ دکھانے کے لیے
ہاتھ رکھ کر جو وہ پوچھے دل بیتاب کا حالہو بھی آرام تو کہہ دوں مجھے آرام نہیں
گر زندگی میں مل گئے پھر اتفاق سےپوچھیں گے اپنا حال تری بے بسی سے ہم
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتابدل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کامیں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے
آئین جواں مرداں حق گوئی و بیباکیاللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
بے خودی میں لے لیا بوسہ خطا کیجے معافیہ دل بیتاب کی ساری خطا تھی میں نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books