aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bha.dak"
محبت ہو تو جاتی ہے محبت کی نہیں جاتییہ شعلہ خود بھڑک اٹھتا ہے بھڑکایا نہیں جاتا
اس نے اچھا ہی کیا حال نہ پوچھا دل کابھڑک اٹھتا تو یہ شعلہ نہ دبایا جاتا
جل بجھوں گا بھڑک کے دم بھر میںمیں ہوں گویا دیا دوالی کا
کسی الاؤ کا شعلہ بھڑک کے بولتا ہےسفر کٹھن ہے مگر ایک بار آخری بار
خشک پتوں میں کسی یاد کا شعلہ ہے سعیدؔمیں بجھاتا ہوں مگر آگ بھڑک جاتی ہے
یکہ الٹ کے رہ گیا گھوڑا بھڑک گیاکالی سڑک پہ چاند سا چہرہ چمک گیا
جس کے باعث ابھی ٹھنڈک ہے مرے سینے میںبھڑک اٹھتا ہوں اگر نام لیا جاتا ہے
اک آگ پھر بھڑک اٹھی ہے دیدہ و دل میںکچھ اشک پھر سر مژگاں دکھائی دیتے ہیں
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبیتو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں
دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھااس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقیبادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی
رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلابچند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
کوئی منزل کے قریب آ کے بھٹک جاتا ہےکوئی منزل پہ پہنچتا ہے بھٹک جانے سے
عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹےدل کے انگارے کو دہکاؤ کہ کچھ رات کٹے
تری آرزو تری جستجو میں بھٹک رہا تھا گلی گلیمری داستاں تری زلف ہے جو بکھر بکھر کے سنور گئی
برا نہ مان ضیاؔ اس کی صاف گوئی کاجو درد مند بھی ہے اور بے ادب بھی نہیں
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانےکس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے
اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیںیہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیں آتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books