aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhej"
تمہارے خواب سے ہر شب لپٹ کے سوتے ہیںسزائیں بھیج دو ہم نے خطائیں بھیجی ہیں
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
کشتیٔ مے کو حکم روانی بھی بھیج دوجب آگ بھیج دی ہے تو پانی بھی بھیج دو
اندھیرا ہے کیسے ترا خط پڑھوںلفافے میں کچھ روشنی بھیج دے
بھیج دی تصویر اپنی ان کو یہ لکھ کر شکیلؔآپ کی مرضی ہے چاہے جس نظر سے دیکھیے
میں نے اس کی طرف سے خط لکھااور اپنے پتے پہ بھیج دیا
الٰہی ایک غم روزگار کیا کم تھاکہ عشق بھیج دیا جان مبتلا کے لیے
ہمیشہ ہاتھوں میں ہوتے ہیں پھول ان کے لئےکسی کو بھیج کے منگوانے تھوڑی ہوتے ہیں
بس میں مایوس ہونے والا تھااور مولا نے تجھ کو بھیج دیا
گھی مصری بھی بھیج کبھی اخباروں میںکئی دنوں سے چائے ہے کڑوی یا اللہ
کسی نے بھیج کر کاغذ کی کشتیبلایا ہے سمندر پار مجھ کو
کسی کو بھیج کے خط ہائے یہ کیسا عذاب آیاکہ ہر اک پوچھتا ہے نامہ بر آیا جواب آیا
میں چاند بھیج رہا ہوں کہ تم کو دیکھ آئےتمہارے شہر میں اب شام ہو گئی ہوگی
کاش میں تیری ملاقات کو خود ہی آتاطور پر بھیج کے موسیٰ کو پشیماں ہوں میں
پہنچے نہ وہاں تک یہ دعا مانگ رہا ہوںقاصد کو ادھر بھیج کے دھیان آئے ہے کیا کیا
کہیں کھو نہ جائے قیامت کا دنیہ اچھا سمے ہے ابھی بھیج دے
کس زمانے میں مجھ کو بھیج دیامجھ سے تو رائے بھی نہ چاہی مری
کچھ اس لیے بھی وہ سیلاب بھیج دیتا ہےکہ بستیوں میں رہو اور کھنڈر بھی ساتھ رکھو
اسے بہشت کے زنداں میں بھیج دینا تمگناہ گار محبت کو یہ سزا دینا
نامہ بر کوئی نہیں ہے تو کسی لہر کے ہاتھبھیج ساحل کی طرف اپنی خبر پانی سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books