aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bheje"
اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیںکوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخرنہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
اس نے خط میں بھیجے ہیںبھیگی رات اور بھیگا دن
وہ اس لیے کہ محبت کی رسم زندہ رہےحسین لوگ بہ کثرت جہاں میں بھیجے گئے
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
تمہارے خواب سے ہر شب لپٹ کے سوتے ہیںسزائیں بھیج دو ہم نے خطائیں بھیجی ہیں
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
کشتیٔ مے کو حکم روانی بھی بھیج دوجب آگ بھیج دی ہے تو پانی بھی بھیج دو
اندھیرا ہے کیسے ترا خط پڑھوںلفافے میں کچھ روشنی بھیج دے
بھیج دی تصویر اپنی ان کو یہ لکھ کر شکیلؔآپ کی مرضی ہے چاہے جس نظر سے دیکھیے
میں نے اس کی طرف سے خط لکھااور اپنے پتے پہ بھیج دیا
الٰہی ایک غم روزگار کیا کم تھاکہ عشق بھیج دیا جان مبتلا کے لیے
خود چلے آؤ یا بلا بھیجورات اکیلے بسر نہیں ہوتی
ہمیشہ ہاتھوں میں ہوتے ہیں پھول ان کے لئےکسی کو بھیج کے منگوانے تھوڑی ہوتے ہیں
بس میں مایوس ہونے والا تھااور مولا نے تجھ کو بھیج دیا
کچھ تو رشتہ ہے تم سے کم بختوںکچھ نہیں کوئی بد دعا بھیجو
میں نے بھیجی تھی گلابوں کی بشارت اس کوتحفۃً اس نے بھی خوشبوئے وفا بھیجی ہے
جس پر ہماری آنکھ نے موتی بچھائے رات بھربھیجا وہی کاغذ اسے ہم نے لکھا کچھ بھی نہیں
ہمیں نرگس کا دستہ غیر کے ہاتھوں سے کیوں بھیجاجو آنکھیں ہی دکھانی تھیں دکھاتے اپنی نظروں سے
دن میں آنے لگے ہیں خواب مجھےاس نے بھیجا ہے اک گلاب مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books