aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhigonaa"
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانےکس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے
ہر اک منظر بھگونا چاہتی ہےاداسی خوب رونا چاہتی ہے
سنتے تھے محشرؔ کبھی پتھر بھی ہو جاتا ہے مومآج وہ آئے تو پلکوں کو بھگونا پڑ گیا
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیںبھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لئے
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
وہ پوچھتا تھا مری آنکھ بھیگنے کا سببمجھے بہانہ بنانا بھی تو نہیں آیا
یادوں کی بوچھاروں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیںسوندھی سوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رسوائی بھی
بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں کوئی رونے کاہمیں یہ شوق ہے کیا آستیں بھگونے کا
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
بہتا آنسو ایک جھلک میں کتنے روپ دکھائے گاآنکھ سے ہو کر گال بھگو کر مٹی میں مل جائے گا
عجب پر لطف منظر دیکھتا رہتا ہوں بارش میںبدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں
کوئی کمرے میں آگ تاپتا ہوکوئی بارش میں بھیگتا رہ جائے
کچھ تو احساس محبت سے ہوئیں نم آنکھیںکچھ تری یاد کے بادل بھی بھگو جاتے ہیں
رات بھر ہنستے ہوئے تاروں نےان کے عارض بھی بھگوئے ہوں گے
تیرا گھر اور میرا جنگل بھیگتا ہے ساتھ ساتھایسی برساتیں کہ بادل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
گلابوں کی طرح شبنم میں اپنا دل بھگوتے ہیںمحبت کرنے والے خوب صورت لوگ ہوتے ہیں
تبھی وہیں مجھے اس کی ہنسی سنائی پڑیمیں اس کی یاد میں پلکیں بھگونے والا تھا
یہ کس کی یاد کی بارش میں بھیگتا ہے بدنیہ کیسا پھول سر شاخ جاں کھلا ہوا ہے
میں کہانی میں نیا موڑ بھی لا سکتا تھامیں نے کردار کو آنسو میں بھگویا ہی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books