aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhiigtii"
وہ الوداع کا منظر وہ بھیگتی پلکیںپس غبار بھی کیا کیا دکھائی دیتا ہے
آج یہ شام بھیگتی کیوں ہےتم کہیں چھپ کے رو رہی ہو کیا
نہ انتظار نہ آہیں نہ بھیگتی راتیںخبر نہ تھی کہ تجھے اس طرح بھلا دوں گا
کانپتے ہونٹ بھیگتی پلکیںبات ادھوری ہی چھوڑ دیتا ہوں
وقت رخصت بھیگتی پلکوں کا منظر یاد ہےپھول سی آنکھوں میں شبنم کی نمی اچھی لگی
آنسوؤں سے کوئی آواز کو نسبت نہ سہیبھیگتی جائے تو کچھ اور نکھرتی جائے
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیںبھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لئے
لڑکیوں کے دکھ عجب ہوتے ہیں سکھ اس سے عجیبہنس رہی ہیں اور کاجل بھیگتا ہے ساتھ ساتھ
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہواآنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
وہ پوچھتا تھا مری آنکھ بھیگنے کا سببمجھے بہانہ بنانا بھی تو نہیں آیا
اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتابھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں
خود کو اتنا بھی مت بچایا کربارشیں ہوں تو بھیگ جایا کر
بھیگی مٹی کی مہک پیاس بڑھا دیتی ہےدرد برسات کی بوندوں میں بسا کرتا ہے
عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میںایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا
پیاس بڑھتی جا رہی ہے بہتا دریا دیکھ کربھاگتی جاتی ہیں لہریں یہ تماشا دیکھ کر
یادوں کی بوچھاروں سے جب پلکیں بھیگنے لگتی ہیںسوندھی سوندھی لگتی ہے تب ماضی کی رسوائی بھی
لگے منہ بھی چڑھانے دیتے دیتے گالیاں صاحبزباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجے دہن بگڑا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books