aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bichaara"
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھاوہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
تم سے بچھڑ کر زندہ ہیںجان بہت شرمندہ ہیں
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئیاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے مگرجاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
کب لوٹا ہے بہتا پانی بچھڑا ساجن روٹھا دوستہم نے اس کو اپنا جانا جب تک ہاتھ میں داماں تھا
مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھریہ سوچ لے کہ میں بھی تری خواہشوں میں ہوں
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیںلگے گا لگنے لگا ہے مگر لگے گا نہیں
بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپاڑا دیئے ہیں پرندے شجر پہ بیٹھے ہوئے
خود کو اتنا بھی مت بچایا کربارشیں ہوں تو بھیگ جایا کر
وہ جس گھمنڈ سے بچھڑا گلہ تو اس کا ہےکہ ساری بات محبت میں رکھ رکھاؤ کی تھی
پھر یوں ہوا کہ مجھ سے وہ یوں ہی بچھڑ گیاپھر یوں ہوا کہ زیست کے دن یوں ہی کٹ گئے
ملنا اور بچھڑ جانا کسی رستے پراک یہی قصہ آدمیوں کے ساتھ رہا
عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہےعشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم
تجھ سے بچھڑنا کوئی نیا حادثہ نہیںایسے ہزاروں قصے ہماری خبر میں ہیں
یہ کار زندگی تھا تو کرنا پڑا مجھےخود کو سمیٹنے میں بکھرنا پڑا مجھے
بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہےیہ تجربہ بھی اسی زندگی میں کرنا ہے
میں جسے اوڑھتا بچھاتا ہوںوہ غزل آپ کو سناتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books