aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bichha.dne"
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلومکہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
بہت نزدیک آتی جا رہی ہوبچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
محبت میں بچھڑنے کا ہنر سب کو نہیں آتاکسی کو چھوڑنا ہو تو ملاقاتیں بڑی کرنا
بچھڑنے کا ارادہ ہے تو مجھ سے مشورہ کر لومحبت میں کوئی بھی فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا
یاد ہے اب تک تجھ سے بچھڑنے کی وہ اندھیری شام مجھےتو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتا تھا کاجل
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
یہی ملنے کا سمے بھی ہے بچھڑنے کا بھیمجھ کو لگتا ہے بہت اپنے سے ڈر شام کے بعد
اتنا بے تاب نہ ہو مجھ سے بچھڑنے کے لیےتجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے
میں وہ محروم عنایت ہوں کہ جس نے تجھ سےملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی
یہ کیسی بچھڑنے کی سزا ہےآئینے میں چہرہ رکھ گیا ہے
تجھ سے ملنے کا راستہ بس ایکاور بچھڑنے کے راستے ہیں بہت
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
کسے کہیں کہ رفاقت کا داغ ہے دل پربچھڑنے والا تو کھل کر کبھی ملا ہی نہ تھا
کل اس کی آنکھ نے کیا زندہ گفتگو کی تھیگمان تک نہ ہوا وہ بچھڑنے والا ہے
زمانہ مجھ سے جدا ہو گیا زمانہ ہوارہا ہے اب تو بچھڑنے کو مجھ سے تو باقی
فیصلہ بچھڑنے کا کر لیا ہے جب تم نےپھر مری تمنا کیا پھر مری اجازت کیوں
بچھڑنے والوں میں ہم جس سے آشنا کم تھےنہ جانے دل نے اسے یاد کیوں زیادہ کیا
خاک میں دولت پندار و انا ملتی ہےاپنی مٹی سے بچھڑنے کی سزا ملتی ہے
اب اس کی دید محبت نہیں ضرورت ہےکہ اس سے مل کے بچھڑنے کی آرزو ہے بہت
یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کیکہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books