aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bikher"
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھولہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
اپنی نظریں بکھیر دے ساقیمے بہ اندازۂ خمار نہیں
بکھیر دے مجھے چاروں طرف خلاؤں میںکچھ اس طرح سے الگ کر کہ جڑ نہ پاؤں میں
یہ سوکھے پتے نہیں زمانے پہ تبصرے ہیںشجر نے لکھ کر بکھیر دی ہیں فضا میں باتیں
مری خاک اس نے بکھیر دی سر رہ غبار بنا دیامیں جب آ سکا نہ شمار میں مجھے بے شمار بنا دیا
اٹے ہوئے ہیں فقیروں کے پیرہن کیفیؔجہاں نے بھیک میں مٹی بکھیر کر دی ہے
سمیٹنے میں لگے ہیں ہم اپنی سانسوں کویہ جانتے ہیں کہ اک دن بکھیر دے گا کوئی
سراغ مہر و محبت کا ڈھونڈیو نہ کہیںکہ ان کی راکھ ہوا میں بکھیر آیا میں
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
میں نے چاہا ہے تجھے عام سے انساں کی طرحتو مرا خواب نہیں ہے جو بکھر جائے گا
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
جس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہاس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
ترے خیال کے ہاتھوں کچھ ایسا بکھرا ہوںکہ جیسے بچہ کتابیں ادھر ادھر کر دے
ہزار طرح کے صدمے اٹھانے والے لوگنہ جانے کیا ہوا اک آن میں بکھر سے گئے
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books