aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bikhraa.e"
کبھی کھولے تو کبھی زلف کو بکھرائے ہےزندگی شام ہے اور شام ڈھلی جائے ہے
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیںپھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
جس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہاس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
ترے خیال کے ہاتھوں کچھ ایسا بکھرا ہوںکہ جیسے بچہ کتابیں ادھر ادھر کر دے
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھرا نہیں فرازؔمیرے بدن پہ جیسے شکستوں کا جال ہو
جمع کرتے رہے جو اپنے کو ذرہ ذرہوہ یہ کیا جانیں بکھرنے میں سکوں کتنا ہے
بکھرے ہوئے تھے لوگ خود اپنے وجود میںانساں کی زندگی کا عجب بندوبست تھا
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
کبھی آنکھوں پہ کبھی سر پہ بٹھائے رکھنازندگی تلخ سہی دل سے لگائے رکھنا
صبح دم زلفیں نہ یوں بکھرائیےلوگ دھوکا کھا رہے ہیں شام کا
بکھرے ہوئے خوابوں کی وہ تصویر ہے شایداب یہ بھی نہیں یاد کہاں اس سے ملا تھا
اس جدائی میں تم اندر سے بکھر جاؤ گےکسی معذور کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا
لمحہ لمحہ روز سنورنے والا تولمحہ لمحہ لمحہ روز بکھرنے والا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books