aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bikrii"
بکھری ہوئی وہ زلف اشاروں میں کہہ گئیمیں بھی شریک ہوں ترے حال تباہ میں
کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا
کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیےسوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو
اس لیے چل نہ سکا کوئی بھی خنجر مجھ پرمیری شہ رگ پہ مری ماں کی دعا رکھی تھی
زخم کتنے تری چاہت سے ملے ہیں مجھ کوسوچتا ہوں کہ کہوں تجھ سے مگر جانے دے
بجھے لبوں پہ ہے بوسوں کی راکھ بکھری ہوئیمیں اس بہار میں یہ راکھ بھی اڑا دوں گا
اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دےتیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مر جانے دے
مرے سارے بدن پر دوریوں کی خاک بکھری ہےتمہارے ساتھ مل کر خود کو دھونا چاہتا ہوں میں
بکھری زلفوں نے سکھائی موسموں کو شاعریجھکتی آنکھوں نے بتایا مے کشی کیا چیز ہے
بیس برس سے اک تارے پر من کی جوت جگاتا ہوںدیوالی کی رات کو تو بھی کوئی دیا جلایا کر
کوئی پرانا خط کچھ بھولی بسری یادزخموں پر وہ لمحے مرہم ہوتے ہیں
کسی نے ہاتھ بڑھایا ہے دوستی کے لیےپھر ایک بار خدا اعتبار دے مجھ کو
چند سانسوں کے لئے بکتی نہیں خودداریزندگی ہاتھ پہ رکھی ہے اٹھا کر لے جا
بکھری ہوئی ہو زلف بھی اس چشم مست پرہلکا سا ابر بھی سر مے خانہ چاہئے
ادائیں تا ابد بکھری پڑی ہیںازل میں پھٹ پڑا جوبن کسی کا
خوب گئے پردیس کہ اپنے دیوار و در بھول گئےشیش محل نے ایسا گھیرا مٹی کے گھر بھول گئے
شاید وہ بھولی بسری نہ ہو آرزو کوئیکچھ اور بھی کمی سی ہے تیری کمی کے ساتھ
آگ دنیا کی لگائی ہوئی بجھ جائے گیکوئی آنسو مرے دامن پہ بکھر جانے دے
تا عمر پھر نہ ہوگی اجالوں کی آرزوتو بھی کسی چراغ کی لو سے لپٹ کے دیکھ
ساتھ چلنا ہے تو پھر چھوڑ دے ساری دنیاچل نہ پائے تو مجھے لوٹ کے گھر جانے دے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books