aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "billii"
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
اکبر دبے نہیں کسی سلطاں کی فوج سےلیکن شہید ہو گئے بیوی کی نوج سے
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سےالٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولینہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی
آہ یہ مہکی ہوئی شامیں یہ لوگوں کے ہجومدل کو کچھ بیتی ہوئی تنہائیاں یاد آ گئیں
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئےایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے
سنا یہ ہے بنا کرتے ہیں جوڑے آسمانوں پرتو یہ سمجھیں کہ ہر بیوی بلائے آسمانی ہے
بوسے بیوی کے ہنسی بچوں کی آنکھیں ماں کیقید خانے میں گرفتار سمجھئے ہم کو
تعلق عاشق و معشوق کا تو لطف رکھتا تھامزے اب وہ کہاں باقی رہے بیوی میاں ہو کر
بجلی چمکی تو ابر رویایاد آ گئی کیا ہنسی کسی کی
رات بیتی تو یہ یقیں آیاجس کو آنا تھا وہ نہیں آیا
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
ڈرتا ہوں آسمان سے بجلی نہ گر پڑےصیاد کی نگاہ سوئے آشیاں نہیں
نشیمن پر نشیمن اس قدر تعمیر کرتا جاکہ گرتے گرتے بجلی آپ خود بے زار ہو جائے
اب جی کے بہلنے کی ہے ایک یہی صورتبیتی ہوئی کچھ باتیں ہم یاد کریں پھر سے
صبح سویرا دفتر بیوی بچے محفل نیندیں راتیار کسی کو مشکل بھی ہوتی ہے اس آسانی پر
کیا معلوم کسی کی مشکلخود داری ہے یا خود بینی
خود آگ دے کے اپنے نشیمن کو آپ ہیبجلی سے انتقام لیا ہے کبھی کبھی
عید پر مسرور ہیں دونوں میاں بیوی بہتاک خریداری سے پہلے اک خریداری کے بعد
فریب روشنی میں آنے والو میں نہ کہتا تھاکہ بجلی آشیانے کی نگہباں ہو نہیں سکتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books