aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "billion"
ہاتھ کانٹوں سے کر لیے زخمیپھول بالوں میں اک سجانے کو
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
کچھ بکھری ہوئی یادوں کے قصے بھی بہت تھےکچھ اس نے بھی بالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا
سرخی شفق کی زرد ہو گالوں کے سامنےپانی بھرے گھٹا ترے بالوں کے سامنے
تم نے جو کتابوں کے حوالے کیے جاناںوہ پھول تو بالوں میں سجانے کے لئے تھے
مرے دل نے جھٹکے اٹھائے ہیں کتنے یہ تم اپنی زلفوں کے بالوں سے پوچھوکلیجے کی چوٹوں کو میں کیا بتاؤں یہ چھاتی پہ لہرانے والوں سے پوچھو
پھر بالوں میں رات ہوئیپھر ہاتھوں میں چاند کھلا
گھر رہیے کہ باہر ہے اک رقص بلاؤں کااس موسم وحشت میں نادان نکلتے ہیں
شکر ہے باندھ لیا اپنے کھلے بالوں کواس نے شیرازۂ عالم کو بکھرنے نہ دیا
موت نے کر دیا لاچار وگرنہ انساںہے وہ خودبیں کہ خدا کا بھی نہ قائل ہوتا
بہانہ مل نہ جائے بجلیوں کو ٹوٹ پڑنے کاکلیجہ کانپتا ہے آشیاں کو آشیاں کہتے
رات آئی ہے بلاؤں سے رہائی دے گیاب نہ دیوار نہ زنجیر دکھائی دے گی
بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں کہ ہمالٹے پھر آئے در کعبہ اگر وا نہ ہوا
اب بجلیوں کا خوف بھی دل سے نکل گیاخود میرا آشیاں مری آہوں سے جل گیا
سوداؔ کی جو بالیں پہ گیا شور قیامتخدام ادب بولے ابھی آنکھ لگی ہے
کبھی درد کی تمنا کبھی کوشش مداواکبھی بجلیوں کی خواہش کبھی فکر آشیانہ
تیری الجھی ہوئی باتوں سے مرا دل الجھاتیرے بکھرے ہوئے بالوں نے پریشان کیا
یہ رنگ رنگ پرندے ہی ہم سے اچھے ہیںجو اک درخت پہ رہتے ہیں بیلیوں کی طرح
اثر زلف کا برملا ہو گیابلاؤں سے مل کر بلا ہو گیا
اگر نظارہ ہے منظور خستہ حالوں کاتو آؤ کھول دیں جوڑا تمہارے بالوں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books