aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bilo"
سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولوابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولوہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا
مجھ سے مت بولو میں آج بھرا بیٹھا ہوںسگریٹ کے دونوں پیکٹ بالکل خالی ہیں
نئی فضا کے پرندے ہیں کتنے متوالےکہ بال و پر سے بھی پہلے اڑان مانگتے ہیں
خدا کے واسطے اس سے نہ بولونشے کی لہر میں کچھ بک رہا ہے
بال و پر بھی گئے بہار کے ساتھاب توقع نہیں رہائی کی
غم زندگانی کے سب سلسلےبالآخر غم عشق سے جا ملے
کون سنتا ہے یہاں پست صدائی اتنیتم اگر چیخ کے بولو تو اثر بھی ہوگا
بالآخر تھک ہار کے یارو ہم نے بھی تسلیم کیااپنی ذات سے عشق ہے سچا باقی سب افسانے ہیں
بت کہتے ہیں کیا حال ہے کچھ منہ سے تو بولوہم کہتے ہیں سنتا نہیں اللہ ہماری
خدا نے منہ میں زبان دی ہے تو شکر یہ ہے کہ منہ سے بولوکہ کچھ دنوں میں نہ منہ رہے گا نہ منہ میں چلتی زباں رہے گی
سلیقہ بولنے کا ہو تو بولونہیں تو چپ بھلی ہے لب نہ کھولو
نہ ہو رہائی قفس سے اگر نہیں ہوتینگاہ شوق تو بے بال و پر نہیں ہوتی
بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئیاور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی
اک بار اگر قفس کی ہوا راس آ گئیاے خود فریب پھر ہوس بال و پر کہاں
دے رہے ہیں اس لیے جنگل میں دھرنا جانورایک چوہے کو رہائش کے لیے بل چاہیئے
بال و پر کی جنبشوں کو کام میں لاتے رہواے قفس والو قفس سے چھوٹنا مشکل سہی
کس کس پھول کی شادابی کو مسخ کرو گے بولو!!!یہ تو اس کی دین ہے جس کو چاہے وہ مہکائے
مرے فکر و فن کو نئی فضا نئے بال و پر کی تلاش ہےجو قفس کو یاس کے پھونک دے مجھے اس شرر کی تلاش ہے
ہم میں اور پرندوں میں فرق صرف اتنا ہےدست و پا ملے ہم کو بال و پر پرندوں کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books