aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bisaat-e-sher-o-naGma"
کہیں شعر و نغمہ بن کے کہیں آنسوؤں میں ڈھل کےوہ مجھے ملے تو لیکن کئی صورتیں بدل کے
مائل شعر و غزل پھر ہے طبیعت اصغرؔابھی کچھ اور مقدر میں ہے رسوا ہونا
لوگ کہتے ہیں کہ فن شاعری منحوس ہےشعر کہتے کہتے میں ڈپٹی کلکٹر ہو گیا
تہہ کر چکے بساط غم و فکر روزگارتب خانقاہ عشق و محبت میں آئے ہیں
بساط عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھیسو رہتا ہے بہ انداز چکیدن سرنگوں وہ بھی
نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ سازمیں ہوں اپنی شکست کی آواز
ہم ہیں خالق نغمہ لاؤ ساز ہم کو دوگیت چھیڑ بیٹھے ہو اور گا نہیں سکتے
رگ ہر ساز یہ کہتی ہے کہ اے نغمہ طرازمجھ کو اک سلطنت صوت و صدا چاہیے تھی
اثر نغمۂ شیریں سے جہاں بھول گیاکہ سوا راگ کے سم کے ہے کوئی اور بھی سم
دے کر نوید نغمۂ غم ساز عشق کوٹوٹے ہوئے دلوں کی صدا ہو گئے ہو تم
زمین شعر ہم کرتے ہیں آبادچلے آتے ہیں مضموں آسماں سے
شاعر کو مست کرتی ہے تعریف شعر امیرؔسو بوتلوں کا نشہ ہے اس واہ واہ میں
ہر چند شعر و شوق کی بنیاد ہے جنوںچلتا نہیں ہے کام خرد کے بغیر بھی
یہ طے ہوا ہے کہ شعر و ادب کے پیمانےہمارے شہر کا اک یک فنا ہی طے کرے گا
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
شعر تر میرے چھلکتے ہوئے ساغر ہیں ریاضؔپھر بھی سب پوچھتے ہیں آپ نے مے پی کہ نہیں
فسون شعر سے ہم اس مہ گریزاں کوخلاؤں سے سر کاغذ اتار لائے ہیں
کیفیت تضاد اگر ہو نہ بیان شعر میںناطقؔ اسی پہ روئے کیوں چنگ نواز گائے کیوں
ہم سے آباد ہے یہ شعر و سخن کی محفلہم تو مر جائیں گے لفظوں سے کنارہ کر کے
کیوں شعر و شاعری کو برا جانوں مصحفیؔجس شاعری نے عارف کامل کیا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books