aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bithaa"
اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلبدولت حسن پہ دربان بٹھا رکھا ہے
خوشی کی آرزو کیا دل میں ٹھہرےترے غم نے بٹھا رکھے ہیں پہرے
کیا جانے کیا سبب ہے کہ جی چاہتا ہے آجروتے ہی جائیں سامنے تم کو بٹھا کے ہم
گو کہ ہم صفحۂ ہستی پہ تھے ایک حرف غلطلیکن اٹھے بھی تو اک نقش بٹھا کر اٹھے
جی چاہتا ہے صانع قدرت پہ ہوں نثاربت کو بٹھا کے سامنے یاد خدا کروں
دم نکل جائے گا رخصت کا ابھی نام نہ لوتم جو اٹھے تو بٹھا دوں گا عزاداروں میں
ہے دل میں کروں ذکر خدا بت کو بٹھا کرسجدہ ہو کسی کا تو عبادت ہو کسی کی
مقصد زیست غم عشق ہے صحرا ہو کہ شہربیٹھ جائیں گے جہاں چاہو بٹھا دو ہم کو
قاصد جو گیا میرا لے نامہ تو ظالم نےنامے کے کیے پرزے قاصد کو بٹھا رکھا
بٹھا کے سامنے تم کو بہار میں پی ہےتمہارے رند نے توبہ بھی روبرو کر لی
میں خود کو سامنے تیرے بٹھا کرخود اپنے سے گلہ کرتا رہا ہوں
اک نوح نہیں جو ہمیں کشتی میں بٹھا لےورنہ کسی طوفان کے آثار تو سب ہیں
عقل انساں نے بٹھا رکھے ہیں پہرے دل پردل کی کیا بات کہے گا جو نہ دیوانہ بنے
بہ خدا سجدے کرے گا وہ بٹھا کر بت کواب حقیرؔ آگے مسلمان رہے یا نہ رہے
ہے بادہ گساروں کو تو میخانے سے نسبتتم مسند ساقی پہ کسی کو بھی بٹھا دو
عشق کے فن نیں ہوں میں اودھوتترے در پے بٹھا ہوں مل کے بھبھوت
ہار کو جیت کے پہلو میں بٹھا دیتے ہیںایسا کرتے ہیں چلو ہاتھ ملا لیتے ہیں
میں جیوں احساں بٹھا کر وہ بھی اک کم ظرف کازندگی پیاری ہے لیکن اس قدر پیاری نہیں
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوںاک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books