تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "bogus"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "bogus"
شعر
بشیرؔ اب گردش شام و سحر کی یاد باقی ہے
کہاں تک ساتھ دے سکتے زمین و آسماں اپنا
بشیرالنساء بیگم بشیر
شعر
حجاب ان سے وہ میرا پوچھنا سر رکھ کے قدموں پر
سبب کیا ہے جو یوں مجھ سے خفا سرکار بیٹھے ہیں
انوری جہاں بیگم حجاب
شعر
کہاں ممکن ہے پوشیدہ غم دل کا اثر ہونا
لبوں کا خشک ہو جانا بھی ہے آنکھوں کا تر ہونا
انوری جہاں بیگم حجاب
شعر
قیامت تھا ستم تھا قہر تھا خلوت میں او ظالم
وہ شرما کر ترا میری بغل میں جلوہ گر ہونا
انوری جہاں بیگم حجاب
شعر
محیط رحمت ہے جوش افزا ہوئی ہے ابر سخا کی آمد
خدا کی ہر چیز کہہ رہی ہے کہ اب ہے نور خدا کی آمد
انوری جہاں بیگم حجاب
شعر
سفارش ہمدموں کی ان کا جاتے وقت یہ کہنا
کہ جب تڑپے مری تصویر سینہ سے لگا دینا