aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bol-chaal"
صابرؔ ترا کلام سنیں کیوں نہ اہل فنبندش عجب ہے اور عجب بول چال ہے
جوتا نیا پہن کے وہ پنجوں کے بل چلےکپڑے بدل کے جامے سے باہر نکل چلے
چل دئے ہیں بول کر واپس نہ لوٹیں گے کبھیچل دئے ہیں اک دفعہ پھر لوٹ آنے کے لیے
اسی کے ذکر سے ہم شہر میں ہوئے بد ناموہ ایک شخص کہ جس سے ہماری بول نہ چال
مرے لاشہ کو کاندھا دے کے بولےچلو تربت میں اب تم کو سلائیں
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برقوہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
چھل بل اس کی نگاہ کا مت پوچھسحر ہے ٹوٹکا ہے ٹونا ہے
اوروں کے بل پہ بل نہ کر اتنا نہ چل نکلبل ہے تو بل کے بل پہ تو کچھ اپنے بل کے چل
بولے کہ تجھ کو دین کی اصلاح فرض ہےمیں چل دیا یہ کہہ کے کہ آداب عرض ہے
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
بوٹ ڈاسن نے بنایا میں نے اک مضموں لکھاملک میں مضموں نہ پھیلا اور جوتا چل گیا
خواب میں آنکھیں جو تلووں سے ملیںبولے اف اف پاؤں میرا چھل گیا
بالوں میں بل ہے آنکھ میں سرمہ ہے منہ میں پانگھر سے نکل کے پاؤں نکالے نکل چلے
شور مچا دیتی ہے اس کی خاموشیبولے تو پھر سناٹا چھا جاتا ہے
بہت لطیف ہیں کیفیتیں محبت کیوہ بوالہوس ہے جو کرتا ہے جیب و دامن چاک
میں نے پوچھا ہے کہ چائے کے لیے وقت کوئیہنس کے بولی ہے اشارے سے گھڑی ٹھیک نہیں
یہ پرندے جو منڈیروں پہ کھلی دھوپ میں ہیںبال و پر اپنے سکھائیں گے چلے جائیں گے
دل پر چوٹ پڑی ہے تب تو آہ لبوں تک آئی ہےیوں ہی چھن سے بول اٹھنا تو شیشہ کا دستور نہیں
تجھ میں کس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جاچائے کی پیالی میں طوفان اٹھاتا کیا ہے
کئی گزرے سَن ترا کم تھا سن لیے ہم نے سن ترے گھنگھروگیا سینہ چَھن گیا دل بھی چھن جوں ہی بولے چُھن ترے گھنگھرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books