aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bole"
خبر سن کر مرے مرنے کی وہ بولے رقیبوں سےخدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
میں نے پوچھا کہ ہے کیا شغل تو ہنس کر بولےآج کل ہم تیرے مرنے کی دعا کرتے ہیں
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئےایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے
اتنا مانوس ہوں سناٹے سےکوئی بولے تو برا لگتا ہے
بوسہ جو طلب میں نے کیا ہنس کے وہ بولےیہ حسن کی دولت ہے لٹائی نہیں جاتی
بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھیلیکن کوئی روٹھے تو منایا نہیں جاتا
بولے کہ تجھ کو دین کی اصلاح فرض ہےمیں چل دیا یہ کہہ کے کہ آداب عرض ہے
ہزاروں ظلم ہوں مظلوم پر تو چپ رہے دنیااگر مظلوم کچھ بولے تو دہشت گرد کہتی ہے
شہد و شکر سے شیریں اردو زباں ہماریہوتی ہے جس کے بولے میٹھی زباں ہماری
پوچھا اکبرؔ ہے آدمی کیساہنس کے بولے وہ آدمی ہی نہیں
کہا میں نے مرتا ہوں تم پر تو بولےنکلتے نہ دیکھا جنازہ کسی کا
بولے وہ مسکرا کے بہت التجا کے بعدجی تو یہ چاہتا ہے تری مان جائیے
جھوٹا جو کہا میں نے تو شرما کے وہ بولےاللہ بگاڑے نہ بنی بات کسی کی
جو پوچھا منہ دکھانے آپ کب چلمن سے نکلیں گےتو بولے آپ جس دن حشر میں مدفن سے نکلیں گے
خموشی میں ہر بات بن جائے ہےجو بولے ہے دیوانہ کہلائے ہے
جنازہ روک کر میرا وہ اس انداز سے بولےگلی ہم نے کہی تھی تم تو دنیا چھوڑے جاتے ہو
بوسہ آنکھوں کا جو مانگا تو وہ ہنس کر بولےدیکھ لو دور سے کھانے کے یہ بادام نہیں
پہلے تو مجھے کہا نکالوپھر بولے غریب ہے بلا لو
بولے وہ کچھ ایسی بے رخی سےدل ہی میں رہا سوال اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books