aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buddhuu"
کل اپنے آپ کو دیکھا تھا ماں کی آنکھوں میںیہ آئینہ ہمیں بوڑھا نہیں بتاتا ہے
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
سفر پیچھے کی جانب ہے قدم آگے ہے میرامیں بوڑھا ہوتا جاتا ہوں جواں ہونے کی خاطر
تھمتے تھمتے تھمیں گے آنسورونا ہے کچھ ہنسی نہیں ہے
کل رات جو ایندھن کے لیے کٹ کے گرا ہےچڑیوں کو بہت پیار تھا اس بوڑھے شجر سے
وہ وقت اور تھے کہ بزرگوں کی قدر تھیاب ایک بوڑھا باپ بھرے گھر پہ بار ہے
بوڑھی ماں کا شاید لوٹ آیا بچپنگڑیوں کا انبار لگا کر بیٹھ گئی
اڑ گئے سارے پرندے موسموں کی چاہ میںانتظار ان کا مگر بوڑھے شجر کرتے رہے
اسے کھلونوں سے بڑھ کر ہے فکر روٹی کیہمارے دور کا بچہ جنم سے بوڑھا ہے
لرزتے کانپتے ہاتھوں سے بوڑھاچلم میں پھر کوئی دکھ بھر رہا تھا
منہ زبانی قرآن پڑھتے تھےپہلے بچے بھی کتنے بوڑھے تھے
کسی نا خواندہ بوڑھے کی طرح خط اس کا پڑھتا ہوںکہ سو سو بار اک اک لفظ سے انگلی گزرتی ہے
سنو آؤ نیا اک زخم بخشوتمہارا ہجر بوڑھا ہو گیا ہے
اسٹیشن سے باہر آ کر بوڑھی آنکھیں سوچ رہی ہیںپتے دیہاتی رہتے ہیں پھل شہری ہو جاتے ہیں
جوانوں میں تصادم کیسے رکتاقبیلے میں کوئی بوڑھا نہیں تھا
ذکر اسلاف سے بہتر ہے کہ خاموش رہیںکل نئی نسل میں ہم لوگ بھی بوڑھے ہوں گے
جوان ہو گئی اک نسل سنتے سنتے غزلہم اور ہو گئے بوڑھے غزل سناتے ہوئے
کہاں ہے شیخ کو سدھ بدھ مزید پینے کینشہ اتار گئے تین چار جام اس کا
جمی ہے گرد آنکھوں میں کئی گمنام برسوں کیمرے اندر نہ جانے کون بوڑھا شخص رہتا ہے
بوڑھے کمزور والدین کے ساتھجی رہا ہوں میں کتنے چین کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books